پاک فوج کی جانب سے سدپارہ سکردو میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا

گلگت( پ ر) گلگت بلتستان میں حالیہ سیلاب / سلائیڈز کی وجہ سے عوام الناس کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اس مشکل کی گھڑی میں پاک فوج اپنے متاثرہ بھائیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ عوام الناس کی خدمت اور بھلائی کے لیے پاک فوج کی جانب سے سدپارہ سکردو میں 6 اگست کو فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں میڈیکل آفیسراور دیگر سپیشلسٹ کی سہولیات مہیا کی گیءں ہیں۔ اسکے علاوہ لیبارٹری اور میڈیکل سٹور کی سہولیات بھی مفت مہیا کی گیءں۔ فری میڈیکل کیمپ میں سینکڑوں افراد کا مفت علاج کیا گیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

کیٹاگری میں : صحت