کھیل

فرحان الیون شیراز نے گنش میں جاری والی بال ٹورنامنٹ جیت لی

ہنزہ ( ذوالفقار بیگ) گنش میں جاری والی بال ٹورنامنٹ اختتام پذیر۔ جشن آزادی والی بال ٹورنامنٹ کے فائنل میں فرحان الیون شیراز نے منظور الیون گنش کو 3ایک سے شکست دیکر ٹورنامنٹ اپنے نام کر لیا ۔ اس ٹورنامنٹ کے چیف گیسٹ قائمقام ایس پی سعیدجان تھے جبکہ میر محفل مکھی اُستاد درویش تھے ۔ والی بال ٹورنامنٹ دیکھنے کیلئے ہنزہ نگر سے شائقین کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔والی بال کے کھلاڑیوں کو مخاطب کرتے ہوئے قائمقام ایس پی ہنزہ سعید جان نے کہاکہ مجھے انتہائی خوشی ہوئی کہ ہمارے نوجوان نسل مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب ہیں ۔ صحت مند معاشرے کیلئے صحت مند سر گرمیوں کا ہونا اشد ضروری ہے ۔ ایجوکیشن کیساتھ فزیکل ایجوکیشن نہایت اہمیت کا حامل ہے ۔ کھیلوں کی فروغ سے ایک دوسر ے کے قریب آنے کا موقع ملتا ہے ۔ نوجوان نسل جتنا زیادہ کھیل کود میں حصہ لی گی اُتنا ہی معاشرہ خوش حال ہوگا ۔اس ٹورنامنٹ کے منتظمین کو دلی مبارک باد پیش کرتا ہوں کہ اُنہوں نے یوم آزادی پاکستان کے مناسبت سے اہم ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا ۔دونوں ٹیموں کے کھلاڈی نے بہت اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا ۔ظاہر ہے میدان میں ایک ٹیم نے جیتنا ہوتا ہے ایک نے ہارنا۔ فرحان الیون شیراز کے کھلاڑی ینگ ہیں اگر وہ یہی محنت جاری رکھیں تو یہ گلگت بلتستان میں ہنزہ کا نام روشن کر سکتے ہیں میں نے ان کے اندر ٹیلنٹ دیکھا ہے ۔ اُنہوں نے گنش کے منتظمین کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ آپ لوگوں کی کاو شیں قابل تعریف ہے ۔ ٹورنامنٹ کے فائنل میں دونوں ٹیموں کو برابر ی کی سطح پر تالیاں بجاکر ان کی حوصلہ افزائی کی ۔میزبانی ایسی ہی ہونی چاہیے۔ اُنہوں نے و نر اپ ٹیم فرحان الیون شیراز کو دس ہزار اور رنر اپ ٹیم منظور الیون کو پانچ ہزاروپے دینے کا اعلان کیا ۔بعداز ٹورنامنٹ میں اچھی کارکردگی کے حامل کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیا گیا ۔اس ٹورنامنٹ میں فٹ بال ایسوسی ایشن گلگت بلتستان کے صدر جہانگر حسین نے خصوصی شرکت کی اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افز ائی کروائی ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button