جرائم

سوشل میڈیا پر ‘منافرت پھیلانے’ کے الزام میں میر نثار حسین رمل گرفتار

گلگت (خصوصی رپورٹر) گلگت بلتستان پولیس کے ترجمان مبارک جان کی جانب سے جاری کردہ ایک خبر کے مطابق سوشل میڈیا پر منافرت پھیلانے کے الزام میں ضلع ہنزہ سے تعلق رکھنے والے جوٹیال کے رہائشی میر ںثار حسین رمل کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

مبارک جان نے بتایا کہ میرنثارحسین رمل ولد میرامان ساکن حسن آباد ہنزہ، حال مقیم زوالفقار کالونی گلگت، کو سوشل میڈیا پر  علماء کرام ، سیاست دانوں اور سرکاری افسران کے خلاف اشتعال دلانے اور بغاوت کے زمرے میں آنے والے مسیجز پھیلانے پر گرفتار کرلیا ہے۔

ملزم کے خلاف علی آباد تھانہ میں 124 اے، 125 اے، 153 اور انسداد دہشتگردی ایکٹ کے دفعہ 11 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

 پولیس بیان کے مطابق ڈی ایس پی ہنزہ سید جان نے ملزم سے تحقیقات کے لئے ایک خصوصی ٹیم بھی تشکیل دی ہے.

مبارک جان نے مزید بتایا ہےکہ گرفتار شدہ ملزم این اے پی ڈبلیو ڈی کا ملازم ہے۔

یاد رہے کہ نثار حسین رمل عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کا سرگرم رہنما تھا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button