گلگت(پ ر) اسلامی تحریک حلقہ4نگر کے ترجمان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی جاوید حسین اپنے ذاتی مقاصد کیلئے نگر قوم کو استعمال کرنا چاہتے ہیں یوم آزادی کی ریلی اور تقریب ضلع نگر میں نکالی جانی چاہیے تھی لیکن سوست گوجال لے جانے کے پیچھے کیا مقاصد ہیں ،رکن اسمبلی اپنے مفادات کے حصول کیلئے نگر قوم کو بدنام کررہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پی پی کسٹم حکام کو بلیک میل کرنا چاہتی ہے اسلامی تحریک اپنے ذاتی مقاصد کیلئے نگر قوم کی تذلیل برداشت نہیں کرے گی اپنے مفادات کیلئے نگر قوم کو استعمال کرنا درست نہیں عوام ایسے لوگوں کے عزائم ناکام بنا دینگے۔
پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔