سیاست

مجھے ہرانے کی باتیں کرنے والے خوش فہمی اور غلط فہمی کا شکار ہیں، وزیر بیگ

ہنزہ ( بیورو رپورٹ) پاکستان پیپلزپارٹی کے نامزد امیدوا ر وزیر بیگ نے کہا کہ میر سلیم خان کی جانب سے جاری شدہ بیان جس میں میرے مخالفین پروپیگنڈا کررہے ہیں کہ وزیر بیگ نے عوام کا اعتماد کھویا ہے لہٰذا نہیں شکت ہوگی، یہ اُن کی بھول اور خوش فہمی ہے ۔

انہوں نے الزام لگایا ہے کہ علی آباد تھانے کے جلاؤ گھیراؤ میں میر اور اُس کے بیٹے سلیم اور اُن کے ساتھیوں کا ہاتھ تھا یہ قانون شکنی کررہے تھے۔ اس وقت وزیربیگ اور اُن کی پارٹی کی حکومت تھی اور ضلع ہیڈ کوارٹر کی تعین کے لئے وزیر اعلیٰ ، چیف سیکریٹری ، ائی ۔جی اور میں خود سپیکر کی حیثیت سے آیا تھا کیا کوئی سنجیدہ آدمی توقع کرسکتا ہے کہ میں خود حکومت میں ہونے کے باوجود اپنے علاقے میں گڑبڑ کراؤںگا اور اپنے غریب لوگوں پر فائرنگ کراؤںگا ۔

انہوں نے الزام لگاتے ہوے کہا کہ عوام دشمنو اور ظالمو! اس سانحے میں آپ کا ہاتھ تھا چونکہ آپ کو اس بات کا شدید غُصہ تھا کہ عوام نے امیر زادے کو چھوڑ کر مجھ جیسے غریب زادے کو ووٹ دیا تھا۔ اور جو نفرت کا بیج صدیوں سے آپ کے خاندان نے ہنزہ نگر کے درمیاں بویا تھا۔ وہ میں ضلع ہیڈ کوارٹر نگر میں قائم کرکے ختم کرنا چاہتا تھا۔ اور دو برادریوں میں محبت کا بیج بونا چاہتا تھا اور علاقے کو ترقی کے راہ پر گامزن کرنا چاہتا تھا۔ اس کا آپ کو دکھ تھا آپ اور آپ کی پارٹی موقع پرست ہے عوام کی ہمدرد اور خیر خواہ ہرگز نہیں۔ ضلع اور اضافی سیٹ کے لئے اسمبلی سے قرارداد اور کاغذی کارروائی میں نے کیا تھا۔ ہماری حکومت عجلت میں کوئی فیصلہ نہیں کرتی۔ دیرپا اصلاحات کے لیے غور وخوض ضروری ہوتی ہے۔ اس دوران مرکز میں ہماری حکومت ختم ہوگئی اور آپ کی حکومت اقتدار میں آئی اور ہنزہ کی سیٹ حاصل کرنے کے لئے آپ کی حکومت نے تین اضلاع کا اعلان کیا ۔

کیا آپ نے اور آپ کی حکومت نے ان اضلاع کے تمام لوازمات پورے کئے ہیں؟ کیا آپ نے سیٹ بڑھائی ہے؟ جواب نفی میں ہے۔ آپ اور آپ کے ماں باپ ہنزہ کے عوام کی آنکھوں دھول جھونک کر اس واحد سیٹ کو بھی ہڑپ کرنے کے چکر میں ہے۔ انشاء اللہ ہنزہ کے غیور عوام کی طاقت سے ہرگز آپ کو ایسا کرنے نہیں دیں گے۔ چونکہ لوگوں کو اچھی طرح معلوم ہوا ہے کہ آپ بھیڑ بن کر بھیڑئیے کی شکل میں اپنی ذاتی مفادات پورے کررہے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

ایک کمنٹ

  1. Dear Wazir Beg, we respect you being an elder and no doubt being honest, But Pee Pee Pee has killed two hunzukutz,either return their ticket or ready to pay for it in election.

Back to top button