چلاس(مجیب الرحمان)جشن آزادی پاکستان چلاس کے شہری نے گھر کو ہی تقریب گاہ بنا ڈالا۔در و دیوار کو سبز ہلالی پرچموں سے سجا کر محلے کے بزرگوں بچوں کو جمع کر کے جشن آزادی کی خوشی میں مٹھائی بھی تقسیم کی۔
چلاس کے شہری کفایت اللہ نے حسب روایت اپنے گھر کو ہی تقریب گاہ بنا کر آزادی کا جشن منا لیا اور ملی نغموں سے وطن سے محبت کا اظہار کیا۔
اس موقع پر انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ وہ جشن آزادی اور دیگر قومی ایام میں اپنی مدد آپ کے تحت بچوں اور بزرگوں کو جمع کر کے جشن عرصہ دراز سے مناتا چلا آرہا ہے۔چھوٹے بچے اور بزرگ دور دراز تقریبات میں شرکت نہیں کر سکتے ہیں۔اسلئے وہ اپنے ہی گھر میں محلے کے تمام افراد کو اکٹھا کر لیتا ہے ۔تاکہ ملک سے محبت اور آزادی کی قدر کے حوالے سے شعور اجاگر کیا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ تقریبات کے ذریعے آگاہی اور شعور اجاگر کرنے سے نئی نسل میں وطن سے محبت پیدا ہوتی ہے۔ ہم محب وطن پاکستانی ہیں ہمارے دلوں سے وطن کی محبت کم نہیں ہوگی۔نئی نسل کو بھی وطن سے محبت اور آزادی کی قدر سے روشناس کرانا ہم سب کی ذمہ داری ہوتی ہے۔وطن سے محبت جاری رکھیں گے تو ملک مزید ترقی کے منازل طے کر ے گا۔
Sep 19, 2019Comments Off on چترال اپنی زرخیز ثقافت اور تکثیریت کی بدولت پرامن ہے، باہمی ہم آہنگی بڑھانے کے لئے روابط ضروری ہے، سیمینار سے مقررین کا خطاب