معیشت

ہنزہ میں محکمہ ماہی پروری کے افسران کی تین روزہ تربیتی ورکشاپ اختتام پذیر

ہنزہ (ذوالفقار بیگ ، عبدالمجید )ہنزہ محکمہ ماہی پروری گلگت بلتستان کے ڈپٹی ڈائریکٹر ز اور اسٹنٹ وارڈنز کی تین روزہ ورکشاپ اختتام پذیر ۔اسناد تقسیم ، محکمہ ماہی پروری ہنزہ نگر کے زیر اہتمام پورے گلگت بلتستان کے ڈپٹی ڈائریکٹرز اور اسٹنٹ وارڈن کی ہنزہ علی آباد میں تین روزہ ورکشاپ کی اختتامی تقریب کے موقعے پر ایک سادہ مگر پُروقار تقریب منعقد ہوئی ۔ تقر یب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی مشہور سائنسدان ڈاکٹر محمد رفیق نے کہاکہ مجھے اپنی زمہ داریوں کے واسطے پہلی بار 1985میں گلگت بلتستان کے تمام اضلاع کا دورہ کرناپڑا۔ کبھی مجھے پیدل ،کبھی گھوڑا سواری تو کبھی گاڑی پر سفر کرنا پڑا۔اور ابتداء میں مجھے نشیب فراز سے دو چار ہوناپڑا۔ لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ مجھے تھکاوٹ محسوس تک نہیں ہوئی اور خنجراب سے لیکر بلوچستان تک سفر کیا اور اپنے کام سے لگاؤ نے میری تھکاوٹ دور کردی ۔ اس موقعے پر ڈائریکٹر غلام محی الدین ماہی پروری گلگت بلتستان نے کہاکہ ڈاکٹر محمد رفیق کی آج کی تقریب میں موجودگی باعث صد افتخار اور ہمارے لئے امتیاز سے کم نہیں ہے ۔ہنزہ میں ماہی پروری کے بہترین مواقعے ہیں اور یہاں پر موجود آبی وسائل سے استعفادہ حاصل کرکے ماہی پروری کی حوصلہ افزائی کے بہتر سہولیات موجود ہیں ہم ہنزہ میں طلبہ کی خصوصی دلچسپی اور ریسرچ کیلئے میوزیم بنایا جائے گا ۔ ہماری دلی تمناء ہے کہ اس میوزیم کا افتتاح بھی ڈاکٹر محمد رفیق کے دست مبارک سے عمل میں آئے ۔ ماہی پروری کا خصوصی تربیت دینے کا بنیادی مقصد اپنے شعبے میں مزید آگاہی اور شعور اُجاگر کرناہے اب تک گلگت بلتستان کے سینئر سٹاف برائے ماہی پروری کو تمام اضلاع کا مطالیاتی دورہ کرایا گیا ہیں اور پانچ یونٹ برائے ماہی پروری تعمیر کئے جا چکے ہیں اور ایک برس تک ان کو خوراک کا بھی اہتمام کیا جا چکا ہے اس سے قبل ہنزہ و نگر کے تمام دریاؤں اور جھیلوں سے مچھلیوں کا نمونہ بھی یکجا کیا گیا ہے جس میں مختلف اقسام کی مچھلیوں کا نمونہ مل گیا ہے ۔پروگرام کے آخر میں تر بیت حاصل کرنے والے ماہی پروری کے زمہ داروں میں تربیتی سر ٹیفکٹس و شیلڈ تقسیم کئے گئے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button