ثقافت
ضلع شگر میں یوم آزادی جوش و خروش سےمنایاگیا، تقریبات اور ریلیز منعقد

شگر(عابدشگری)ملک بھر کی طرح ضلع شگر میں یوم آزادی پاکستان جوش وخروش سے منایا گیا ۔ اس سلسلے میں ماڈل ہائی سکول شگر سے ایک ریلی نکالی گئی ۔ ریلی کی قیادت ڈپٹی کمشنر شگر ولی خان کر رہے تھے جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن حاجی ابراہیم ،اسسٹنٹ کمشنر شگر سید موسی بخاری،ڈی ایف او شگرسمیت تمام ضلعی اداروں کے سربراہوں اور بڑی تعداد میں شہریوں اور سکولوں کے طلباء نے شرکت ہوئے۔ طلباء اپنے ہاتھوں میں پاکستانی جھنڈے اٹھائے ہوئے تھے جبکہ ملی نغمے بھی گائے جارہے تھے۔ریلی حسن شہید چوک تک آئے۔جہاں سکول کے سکاؤٹس کی جانب سے قومی پرچم کو سلامی دی گئی ۔ جبکہ تحریک آزادی پاکستان و بلتستان کے شہیدوں کے نام یاد گار شہداء پر پھول چڑھائے گئے۔اور فاتحہ خوانی کی گئی۔ اس موقع پر ملک عزیز پاکستان کی استحکام کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی ۔





