سیاست

بلاول ورکرز آرگنائزیشن کی تنظیم سازی سے پیپلز پارٹی گلگت بلتستان مزید فعال ہو جائے گی، سعدیہ دانش

گلگت(پ۔ر)پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کی صوبائی سکریٹری اطلاعات سعدیہ دانش نے بلاول ورکرز آرگنائزیشن گلگت بلتستان کے نومنتخب صوبائی عہدیداروں کو مبارکباد دی ہے اور کہا ہے کہ بلاول ورکرز آرگنائزیشن گلگت بلتستان کی تنظیم سازی سے گلگت بلتستان میں پیپلز پارٹی مزید فعال ہوگی۔بلاول ورکرز آرگنائزیشن پورے ملک میں پیپلز پارٹی کا ہر اول دستہ ہے بلاول ورکرز آرگنائزیشن گلگت بلتستان کے کارکنان تنظیم سازی سے پہلے بھی بھٹو ازم اور پیپلز پارٹی کے  بھرپور جدوجہد کر رہے تھے اور ہر جلسے اور ریلی کی کامیابی میں انکا اہم کردار ہوتا ہے۔اب انہیں باقاعدہ طور پر ذمے داریاں سونپی گئی ہیں اور عہدوں کے نوٹیفکیشن جاری کر دئے گئے ہیں امید ہے کہ بلاول ورکرز آرگنائزیشن گلگت بلتستان کے عہدے دار تمام اضلاع میں اپنی تنظیم سازی جلد ازجلد مکمل کرینگے اور پیپلز پارٹی کی فعالیت اور کامیابی کے لئے کوشاں ہونگے اور قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید اور محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کا پیغام گھر گھر پہنچانے میں اپنا کلیدی کردار ادا کرینگے۔نوجوان کسی بھی معاشرے میں تبدیلی کا اہم پیش خیمہ ثابت ہوسکتے ہیں اور سماج میں بہتری کے لیے بہت اہم کردار ادا کر سکتے ہیں
اس لئے پیپلزپارٹی نے اپنے نوجوان قائد بلاول بھٹو کی ہدایت پر تمام تنظیموں میں نوجوانوں کو نمائندگی دی ہے تاکہ سیاسی اور سماجی طور پر عوامی خدمت اور معاشرتی فلاح و بہبود میں اپنا بھرپور کردار ادا کر سکیں۔پاکستان کے عوام پیپلزپارٹی پر اعتماد کرتے ہیں اور پیپلز پارٹی بھی عوام کے اعتماد پر پورا اترے گی اور نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی یقینی بناتی رہے گی کیونکہ نوجوان خوشحال ہونگے تو ملک خوشحال ہوگا

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button