کیریئر

سینئر میڈیکل سپیشلسٹ ڈاکٹر محمد افضل 33 سال خدمات کے بعد سبکدوش ہوگئے

استور(سبخان سہیل) گلگت بلتستان کا مایہ نازسنیرمیڈیکل اسپیشلیٹ ڈاکٹر محمد افضل اپنی 33سالہ خدمات کے بعد سبکدوش ہوگئے۔ ڈاکٹر محمد افضل گلگت بلتستان کے سنیر اور انتائی قابل ڈاکٹروں میں سے ایک ہیں۔ ان کی خدمات گلگت ہسپتال اور دیامر چلاس سمیت دیگر اضلاع میں بھی رہی ہیں۔

ڈاکٹر افضل کا تعلق ضلع استور سے ہے ان کے سبکدوش ہونے پر ان کے اعزاز میں ایک الودعی پارٹی دی گئی جس میں ایم ایس ڈاکٹر لطیف، ڈاکٹر محمد عمران، ڈاکٹر مقبول، ڈاکٹر طارق سمیت دیگر سنیرو جونیر ڈاکٹروں نے شرکت کی۔

شرکا نے ڈاکٹر افضل کی خدمات کو سرہاتے ہوئے کہا کی وہ ایک سنیر میڈیکل اسپیشلسٹ ہونے کے ساتھ ساتھ مریضوں کے ساتھ ایک انتائی ہمدردی رکھنے والے انسان بھی تھے ان کی خدمات گلگت بلتستان کی عوام ہمیشہ یادرکھے گی۔

اس موقعے پر سبکدوش ہونے والے ڈاکٹر محمد افضل نے کہا کہ گلگت بلتستان کی عوام نے مجھے 33سالوں میں جو عزت دی ہے میں اس کو کبھی فرموش نہیں کروں گا گلگت بلتستان کے اکثر اضلاع میں میں نے اپنی خدمات سر انجام دی ہے میں آج اپنی سروس کے 33سال پورے کرکے رٹیر ہورہا ہوں میری خدمات عوام اور مریضوں کے لیے میری رٹیر ہونے کے بعد بھی جاری رہے گی۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button