خبریں

سانحہ تشنالوٹ کے تمام ملزمان کی گرفتاری پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کا شکر گزار ہیں، اشکومن رابط کمیٹی

غذد (بیورو رپورٹ) سانحہ اشکومن کے خلاف پرامن جلسہ منعقد ہوا۔ جن مقررین نے جلسے میں ریاستی اداروں کے خلاف بات کی اس کا رابط کمیٹی سے کوئی تعلق نہیں۔ سانحہ تشنالوٹ کے تمام ملزمان کی گرفتاری پر پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا شکر گزار ہیں۔ جن کی محنت سے تمام ملزمان گرفتار ہوئےہیں۔ یہ باتیں سابق امیدوار قانون ساز اسمبلی ظفر محمد شادم خیل اور رابط کمیٹی کے ممبران عبدالحد اور ملنگ خان نے گاہکوچ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر مقتول دیدار حسین کے والد بھی موجود تھے۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ظفر محمد شادم خیل اور رابطہ کمیٹی کے ممبران نے کہا کہ شہید دیدار حسین کی قتل کے خلاف رابطہ کمیٹی کی کال پر پرامن دھرنا صرف اور صرف مظلوم خاندان کے ساتھ اظہار ہمدردی اور اصل ملزمان کی گرفتاری تھا۔ ہم فورس کمانڈر گلگت بلتستان، آئی جی پی گلگت بلتستان، جی بی سپیشل، غذر سپیشل برانچ، ضلعی انتظامیہ غذر،پولیس ڈیپارٹمنٹ غذر، آئی بی گلگت بلتستان، اور دیگر تمام ریاستی اداروں کا خصوصی مشکور ہیں کہ انہوں نے اس مظلوم خاندان اور پرامن مظاہرین سے بھرپور تعاون کو یقینی بنایا اور ملزمان کی گرفتاری میں اہم پیشرفت ہوئی۔ اب رابطہ کمیٹی اور ورثاء اس کیس کو اپنی ریاستی اداروں پر چھوڑ دیتے ہیں۔ گناہ گاروں کو انجام اور بے گناہوں کو تنگ نہیں کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ اشکومن رابطہ کمیٹی کے عہدیداروں پر بلاوجہ اور اپنی ذاتی عناد کی بنیاد پر چند عناصر مسلکی الزامات لگاتے ہیں اور سوشل میڈیا کے ذریعے بے ہودہ من گھڑت بیانات دیتے وہ سراسر جھوٹ ہے۔

ان کا کہناتھا کہ تحصیل اشکومن میں کوئی مسلکی مسلہ نہیں، یہاں آپس میں خونی رشتے ہیں اور آج تک یہاں کوئی مذہبی منافرت نہیں رہا ہے۔ خواہ مخواہ کچھ عناصر پروپیگنڈے سے علاقے کی پائیدار امن اور خوبصورت روایات کو سبوتاژ کرنے کےدرپے ہیں، اور یہ کوئی منظم سازش ہوسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اشکومن رابطہ کمیٹی اور علاقے کے لوگ ہمیشہ محب وطن رہے ہیں ان کا ریاستی اداروں کے خلاف کی جانے والی تقرریوں سے دور کا بھی تعلق نہیں ہے اور نہ ہی یہاں کے محب وطن عوام اسلحہ رکھنے کے خواہش رکھتے ہیں۔ ہمیں اسلحہ کا شوق ہوتا تو اپنے تمام ہتھیارتھانوں میں جمع نہیں کرتے۔ ہمارے لیے اپنے علاقے میں پائیدار امن عزیز ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کہ ہم اپنے شھداء اور غازیوں سے کھبی غداری کا سوچ بھی نہیں سکتے۔ ہم اپنی ملک کے خلاف کسی بھی صورت سازش ناکام بنائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ رابطہ کمیٹی تحصیل اشکومن میں بسنے والی تمام لوگوں کی نمائندہ تنظیم ہے جو ہر مظلوم کے ساتھ کھڑی رہے گی۔ انھوں نے کہا کہ اشکومن میں جلسے میں بعض مقررین نے ریاستی اداروں کے حوالے سے جو باتیں کی ہے اس کا رابط کمیٹی سے کوئی تعلق نہیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button