کھیل

کار ریلی کے انعقاد سے ژے تھنگ شگر میں جشن کا سماں، خیمہ بستی آبادہوگئی

شگر(عابدشگری)شگر کار ریلی کی تقریبات کے آغاز کیساتھ ژھے تھنگ جنگل میں منگل کا سماں پیش کرنے لگا۔ خیمہ بستی کے قیام سے ایک نئی دنیا آباد ہوگئی۔دن بھر ریس میں شریک ہونے والی گاڑیوں کی آمد کا سلسلہ جاری رہا، جبکہ ریس کے شرکاء صحراء میں پریکٹس کرنے میں بھی مصروف نظر آئے۔ خیمہ بستی کیساتھ کھانے پینے اور شرکاء مقامی پراڈکٹ کی پروموشن کیلئے سٹال بھی لگائے گئے ہیں۔ جہاں مقامی افراد کی جانب سے مختلف سٹال لگایا گیا ہے۔ریس میں شرکت کیلئے آنے والے افراد نے شام ہوتے ہیں صحراء میں سروں کی بہار پھیلا دیا۔ میوزک کیساتھ رقص نے لوگوں کی توجہ اپنی جانب کھینچ لی۔اس موقع پر پولیس کو ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے میں شدید دشواری بھی پیش آئی۔

شگر کار ریس میں شرکت کیلئے آنے والے کار ڈرائیوروں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کولڈ ڈیزرٹ سرفہ رنگا کار ریس ایک چیلنج سے کم نہیں ہم میں ہر ایک اس ریس میں حصہ لینے کیلئے پرجوش اور جیتنے کیلئے پرعزم ہے۔یہ ریس ہمارے میں نیا تجربہ ہوگا۔ ان کا کہناتھا کہ چولستان اور کے پی کے میں بے شمار کار ریسوں میں حصہ لے چکے ہیں لیکن اس ریس کی ٹریک منفرد اور چیلنج کا حامل ہے۔اس ریس میں حصہ لیکر ہم تاریخ کا حصہ بننا چاہتے ہیں۔جس کیلئے خصوصی تیاری کی گئی۔یہاں کے لوگ مہمان نواز اور پر خلوص ہیں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button