جرائم

 چترال بازار میں تجاوزات کے خلاف کاروائی، آٹھ دکانداروں کے خلاف مقدمہ درج

چترال (نذیرحسین شاہ نذیر) اسسٹنٹ کمشنر چترال عبدالاکرم خان نے چترال بازار میں تجاوزات کے خلاف سخت کاروائی شروع کرتے ہوئے آٹھ دکانداروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیااورپبلک کے لئے پریشانی کا سبب بننے والی تجاوزات ہٹادی۔ چترل شہر میں گزشتہ سال پایہ تکمیل کو پہنچنے وا لی بائی پاس روڈ پر تجاوزات کی بھرمار اور عوام کاجینا دوبھر ہونے کی عوامی شکایت کا سخت نوٹس لیتے ہوئے منگل کے روز اے۔سی چترال نے گولدور چوک کے قریب بائی پاس روڈ پر تجاوزات کے خلاف کاروائی شروع کردی اور فٹ پاتھ پر سجائے گئے دکانداروں کے سامان پولیس کے حوالے کردیا جبکہ سرکاری زمین پر تعمیر کے ذریعے تجاوزات کرنے کے مرتکب آٹھ دکانداروں کے خلاف مقدمہ درج کردیا۔ اس موقع پر عبدالاکر م خان نے کہاکہ تجاوزات کے بارے میں کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی جس سے عوام کو سخت مشکلات کاسامنا کرنا پڑتا ہے اور کئی جان لیوا ٹریفک حادثات اس وجہ سے ہی رونما ہوتے ہیں۔ انہوں نے دکانداروں کو سخت وارننگ دیتے ہوئے کہاکہ وہ اپنے حدود سے ایک انچ بھی تجاوز کرنے کی غلطی نہ کریں اور اپنے سامان اپنے دکان کے اندر تک محدود رکھیں ورنہ ان سے آہنی ہاتھ سے نمٹاجائے گا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button