عوامی مسائل

گولین گول: ٹرانسمیشن لائن بچھانے کے دوران متاثر ہونے والی زمینوں اور باغات کے مالکان کو معاوضے دینے کا مطالبہ

چترال ( نمایندہ ) گولین گول ہائیڈل پراجیکٹ ٹرانسمیشن لائن کے ٹاور پولز متاثرین نے ڈپٹی کمشنر چترال اور متعلقہ کمپنی کے ذمہ داروں سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹاور لگانے کے دوران جن لوگوں کی زمینات ، باغات متاثر ہوئے ہیں ، فوری طور پر اُن کو ادائیگی کی جائیں ۔ ایون کے جملہ متاثرین نے اپنے خباری بیانات میں اس بات پر انتہائی افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ کہ جن لوگوں کی زمینات پر ٹاورپولز کی تنصیب کی گئی ۔ اُن کا درست ریکارڈ نہیں رکھا گیا ۔ اور نہ ٹاور کیلئے میٹریل لے جانے کیلئے لوگوں کی آبی زمینات پر کھڑی فصلوں کو روند تے ہوئے سڑک بناکر دو سال تک استعمال کیا گیا ۔ اُن کا کوئی ریکارڈ موجود ہے ۔ جبکہ ہونا یہ چاہیے تھا ۔کہ ہر علاقے کے لوگوں کیلئے اشتہار چسپان کیا جاتا ۔ اور وہ اپنی زمینات کا موقع پر آکر واپڈا تحصیلدار کو نشاندہی کرتے ۔ اور معاوضے کی ادائیگی میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑتا ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ واپڈا حکام نے دانستہ طور پر اس میں بہت بڑی غلطی کی ہے ۔ جبکہ واپڈا تحصیلدار کا کام ہی یہ ہے ۔ کہ وہ متاثرہ لوگوں کا ریکار ڈ اپنے پاس محفوظ کرے ،لیکن افسوس کا مقام ہے کہ ان متاثرین کا کوئی ریکارڈ اسسٹنٹ کمشنر چترال یا واپڈا کے کسی آفس میں موجود نہیں ہے ۔ اور لوگ در در کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ اس سے یہ بات ثابت ہوتی ہے ۔ کہ سفید ہاتھی واپڈا اپنے اہلکاروں کو کُھلی چھٹی دے رکھی ہے ۔ کہ وہ گولین ہائیڈل ٹرانسمیشن لائن کے غریب چترالی متاثرین کے ساتھ جو بھی سلوک کرنا چاہیں، کریں ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ نقصانات کے معاوضے کیلئے نئے سرے سے درخواست دلوانا کہاں کا انصاف ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ جب تک ٹاور متاثرین کی زمینات کے عوض آدائیگی نہیں کی جائے گی ۔ ایون کے علاقے میں ٹاور پولز پر ٹرانسمیشن لائن بچھانے نہیں دیا جائے گا ۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر چترال اور واپڈا کے ذمہ داروں سے اپیل کی ۔ کہ اس کا نوٹس لے کر فوری طور پر لوگوں کے نقصانات کا معاوضہ ادا کرنے میں اپنا کردار ادا کریں ۔ بصورت دیگر اس حوالے سے سخت قدم اُٹھایا جائے گا ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button