تعلیم

آئی یس او کے زیر اہتمام پری بورڈ امتحانات کےنتائج کے اعلان کر دیا گیا

گلگت (پ ر) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان گلگت ڈویژن کے زیر اہتمام پری بورڈ امتحانات کے نتائج کے اعلان کر دیا گیا ۔امتحانات میں کلاس 9thمیں پہلی پوزیشن احمد ولی ،دوسری پوزیشن سید علی حسن اور تیسری پوزیشن روہی بتول نے حاصل کی جب کہ کلاس 10thمیں پہلی پوزیشن نورالہدی ،دوسری پوزیشن ثقلین عباس اور تیسری پوزیشن محمد مزمل نے حاصل کی۔

تقریب نتائج کے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے مہما ن خصوصی سپیکر قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان نے کہا کہ آئی ایس او پاکستان تعلیم و تربیت کے میدان میں نوجوان نسل کے لیے مشعل راہ ہے ۔تمام تر تعصبات سے بلاتر ہو کر تعلیم کے میدان میں آئی ایس او کی خدمات قابل تحسین ہیں۔ گلگت بلتستان کے طلبہ میں بے انتہا ٹیلنٹ ہے اگر ان کی اسی انداز میں رہنمائی اور حوصلہ افزائی کی گئی تو پوری دنیا میں ملک کا نام روشن کر سکتے ہیں۔ حکومتی سطح پر ایسے پروگرامات کی بھر پور حوصلہ افزائی ہوگی۔ اس دور میں وہی قومیں ترقی کر سکتے ہیں جو تعلیم کے میدان میں آگے ہو لہذا تمام طلبہ و طالبات کو چاہیے کہ وہ علم کی میدان میں کسی قسم کا کوتاہی نہ کریں۔

پروگرام سے پروفیسر محمد سلطان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کے زمانے میں والدین کے لیے چاہیے کہ وہ اپنے اولاد کے تربیت پر خصوصی توجہ دے ۔تمام والدین بچوں کی تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت کے لیے آئی ایس او جیسی تنظیم سے استعفادہ حاصل کریں۔

پروگرام سے آئی ایس او گلگت ڈویژن کے صدر برادر اعجاز علی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کے زمانے میں دنیا میں اپنا مقام بنانے کے لیے اور اقوام عالم میں ملک عزیز پاکستان کی ترقی و استحکام کے لیے نوجوانو ن ہی اپنا کردار ادا کرسکتے ہیں ،یہ اس وقت ممکن ہوگا جب ہمارے جوان علم کے نور سے اپنے آپ کو منور کرینگے ۔آج ہم اس دور میں ہیں جہاں تعلیم ہی کے ذریعے سے ملک و دین کی خدمت کر سکتے ہیں ۔

پروگرام کے آخر میں ایجوکیشن سیکریٹری آئی ایس او پاکستان گلگت ڈویژن عامر حسین عامی نے کہا کہ آئی ایس او پاکستان نے ہمیشہ سے پاکستان کی سرزمین پر نوجوانوں کی تعلیم و تربیت کو اپنا اولین ہدف سمجھا ہے اور اسی ہدف کی تکمیل کے لیے آج بھی کوشاں ہیں ۔ہمارا ہدف ہے کہ علم کے پیغام کو ہر گھر تک پہنچایا جائے ۔ہر گزرتے سال کے ساتھ پری بورڈ کے معیار کو بہتر سے بہتر بنایا جا رہا ہے۔

۔ان کا مزید کہنا تھا کہ تمام مسالک سے تعلق رکھنے والے افرادکی شرکت ہمارے شفافیت کی منہ بولتا ثبوت ہے ۔آخر میں سیکریٹری ایجوکیشن نے تمام مہمانان گرامی کا شکریہ ادا کیا اور پری پورڈ کا نتائج کا اعلان کر دیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button