معیشت

ضلع دیامر کے تھیمرس گاوں میں شملہ مرچ کی کاشت سے متعلق تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

چلاس (چیف رپورٹر)محکمہ زراعت کے زیر اہتمام ایک تربیتی ورکشاپ بونر ویلی کے گاؤں تھمرس میں منعقد کیا گیا ۔جس میں ڈپٹی ڈایریکٹر محکمہ زرعت دیامر عبدالصدیق نے خوصوصی شرکت کی۔شرکاء میں کاشتکار وں کی کثر تعداد موجود تھی۔تربیتی ورکشاب میں زرعی ماہرین نے شملہ مرچ کے کاشتکاروں کو درپیش مسائل کو بغور جائزہ لیا اور ان کے سائنسی بنیادوں پر حل کرنے کے تمام تدابیر کو زیر بحث لایا گیا۔تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی ڈایریکٹر محکمہ زرعت عبدالصدیق نے کہا کہ تھمرس بونر ویلی کا وہ گاؤں ہے جہاں شملہ مرچ وسیع رقبہ پر کاشت ہوتی ہے جس سے علاقے کی زرعی آمدن اور غربت کے خاتمے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔انھوں نے کہا کہ اس سال شملہ مرچ کے کاشتکاروں کو کچھ مسائل درپیش تھے جن کا حل اور شملہ مرچ کی زرعی کاشتکار ی کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے مذکورہ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔تقریب کے دوران شرکاء کی بھر پور شرکت رہی۔مذکورہ ورکشاپ میں شملہ مرچ کی بیچ کی کاشت سے لیکر مارکیٹ تک رسائی ، پیکنگ اور بیماریوں سے تراکیب کی تربیت دی گئی۔ورکشاب کے اختتام پر شملہ مرچ کے کاشتکار وں میں زرعی ادویات تقسیم کی گئی اور شملہ کی پیکنگ کے لئے ایک ہزار سے زائدبیک تقسیم کئے گئے، بعد ازاں شرکاء نے محکمہ زراعت کی بونر ویلی میں ورکشاپ کے انعقاد پر انتہائی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پہلی مرتبہ کسی حکومتی ادارے نے اس علاقے میں عوام کو جو سوچ دی وہ قابل تعریف ہے۔انھوں نے محکمہ زراعت دیامر سے مطالبہ کیا کہ وہ نت نئی ٹیکنالوجی کے تربیتی ورکشاپ وقتافوقتا ان دور دراز علاقوں میں منعقد کرینگے تاکہ مقامی لوگ اس سے مستعفید ہونگے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button