تعلیم

عید سے پہلے سوشل ایکشن پروگرام اور نان فارمل سکولز کے اساتذہ کی تنخواہ کی فراہمی یقینی بنائی جائے، مطالبہ

شگر(عابدشگری) بیسک ایجوکیشن کمیونٹی سکولز شگر کے عہدیداروں نے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ عید سے قبل سوشل ایکشن پروگرام اور نان فارمل سکولوں میں خدمات انجام دینے والے اساتذہ کی تنخواہ کی فراہمی یقینی بنایا جائے۔جبکہ اساتذہ کو مستقل کرنے کی اپنی وعدے کوعملی جامہ پہنانے کیلئے اقدامات کریں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ بیسک ایجوکیشن کمیونٹی سکولز کے اساتذہ گذشتہ کئی ماہ سے اپنے قلیل تنخواہ سے محروم ہے۔ہمارے گھروں میں فاقوں کی نوبت آیا ہوا ہے۔ان سکولوں میں پڑھنے والے ہزاروں طلباء کی وجہ سے اساتذہ بھی ان سکولوں میں خدمات دینے مجبور ہیں۔ ورنہ ایسی قلیل تنخواہ میں اس مہنگائی میں کوئی بھی شخص کام کیسے کریں گے۔ ہم اس ڈیوٹی کو عبادت سمجھ کر انجام دے رہے لیکن ہماری ان خدمات کی عوض صوبائی حکومت اور محکمہ کا رویہ انتہائی مایوس کن ہے۔گذشتہ کئی سالوں سے ریگولر کرنے کے وعدوں کیساتھ اساتذہ کا مذاق اُڑایا جارہاہے۔انہوں نے و زیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ عید سے قبل سوشل ایکشن پروگرام اور نان فارمل سکولوں میں خدمات انجام دینے والے اساتذہ کی تنخواہ کی فراہمی یقینی بنایا جائے۔جبکہ اساتذہ کو مستقل کرنے کی اپنی وعدے کوعملی جامہ پہنانے کیلئے اقدامات کریں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button