صحت

یاسین سول ہسپتال میں اٹھارہ گریڈ کے دو میڈیکل آفیسرز تعینات کر دیے گئے ہیں، ڈاکٹر عیسی خان ڈی ایچ او

یاسین (معراج علی )محکمہ صحت گلگت بلتستان غذر میں شعبہ صحت کی بہتری اور عام آدمی کو اچھی طبعی سہولتوں کی فراہمی کے لیے بھرپور عملی اقدمات کررہا ہے ۔ یاسین کے عوام کو ان کے گھرکے دہلزپربہتر طبعی سہولیات فراہم کرنے کے لیے سول ہسپتال طاو س یاسین میں گریڈ18 کے دو سینئرمیڈیکل ڈاکٹرز کے ساتھ ساتھ ڈینٹل ٹیکنشین ،لیبارٹری ٹیکنشین کے علاوہ ہسپتال میں موجود ایم سی ایچ سینٹرمیں ماہرایل ایچ وی تعینات کیا ہے ۔

ان خیالات کا اظہارڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر غذر ڈاکٹرعیسی ٰ خان نےمیڈیا سے گفتگوں کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا ہے کہ محکمہ صحت غذر نے یاسین کے عوام کو بہترصحت کے سہولیات فراہم کرنے کے لیے سول ہسپتال طاوس میں جدید ڈینٹل یونٹ ،ایکسرئے مشین ،لیبارٹری اور اٹومیٹک ای سی جی مشین نصب کیا ہے ۔ ہسپتال میں موجود زچہ بچہ سنٹرمیں ہرقسم کے ضروری سہولیات اور آلات دستیاب ہے ۔ہسپتال میں ادویات اور دیگرضروری سامان کے علاوہ اپ میڈیکل اور پیرامیدیکل سٹاف کی دستیابی کے بعد سول ہسپتال طاوس میں مریضوں کو بہترین صحت کے سہولیات میسرہونگے۔

دوسری جانب یاسین کے عوامی حلقوں نے سول ہسپتال طاوس یاسین میں میڈیکل آفیسرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کے تعیناتی کے ساتھ ساتھ معیاری ادویات اور جدیدطبعی آلات فراہم کرنے پر محکمہ صحت گلگت بلتستان اور خاص کر سیکرٹری صحت اور ڈی ایچ او غذر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان ہے خراج تحسین پیش کیا ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button