عوامی مسائل

ؐمحکمہ صحت دیامر کے عارضی ملازمین کی تنخواہوں کا ریکارڈ غائب

چلاس(مجیب الرحمان)محکمہ صحت میں عارضی خدمات سر انجام دینے والے گریڈ ون ملازمین کی تنخواہوں کامحکمانہ ریکارڈ غائب، عارضی ملازمین سراپا احتجاج عید کے بعد احتجاجی دھرنے کا اعلان کر دیاگیا۔فنانس ڈپارٹمنٹ میں عارضی ملازمین کی تنخواہوں کا ریکار ڈ طلب کیا گیا مگر تین درجن سے زائد عارضی ملازمین اپنی تنخواہوں کا ریکارڈ حاصل کرنے ڈی ایچ او آفس پہنچے مگر وہاں پر کوئی ریکارڈ ہی موجود نہیں تھا۔اور ملازمین کو جواب دیا گیا کہ ان کو سابقہ ادوار میں ڈی ایچ او نے اپنے فنڈز سے تنخواہیں ادا کی ہیں جس کا دفتر میں کوئی ریکارڈ ہی نہیں ہے۔عارضی ملازمین کا کہنا ہے کہ وہ 2010سے عارضی خدمات سر انجام دے رہے ہیں اور باقاعدگی سے ادارے کے کیشئیر انہیں تنخواہیں دیتے چلے آرہے ہیں۔اب انکا ریکارڈ طلب کیا جا رہا ہے۔مگر ان کے پاس صرف اپائمنٹ لیٹر کے علاوہ کچھ بھی موجود نہیں ہے۔ملازمین نے مطالبہ کیا کہ ریکارڈ کے بہانے انہیں عارضی ملازمت سے بھی فارغ کیا جا رہا ہے۔جو ہر گز قبول نہیں ہے۔فوری طور پر ان کا ریکارڈ مرتب کر کے انہیں مستقل کیا جائے ۔بصورت دیگر عید کے بعد احتجاجی تحریک کا آغاز کرینگے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button