ہلال احمر گلگت بلتستان میں نئے تقرر ہونے والے چیئرمین طارق حسین شاہ نے اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا

گلگت(پ ر) ہلال احمر گلگت بلتستان میں نئے تقرر ہونے والے چیئرمین طارق حسین شاہ نے اپنے عہدے کا چارچ سنبھالیا۔ منگل کے روز نئے چیئرمین طارق حسین شاہ کی دفترآمد پر ہلال احمرکی صوبائی سکریٹری،پروگرام منیجرز اور سٹاف نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ دورے کے دوران نئے چیئرمین کاہلال احمرکے صوبائی آفس میں متعین سٹاف سے تعارف کرایا گیا اور انہیں مختلف شعبہ جات سے متعلق آگاہ کیا گیا۔ اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے طارق حسین شاہ نے چیئرمین ہلال احمر گلگت بلتستان کی ذمہ داری سونپنے پر گورنرگلگت بلتستان میرغضنفرعلی خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اظہارکیا کہ وہ ادارے کے منشورومنشا کے تحت دکھی انسانیت کی بے لوث خدمت کے لئے اپنی تمام ترکوششیں برائے کار لائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ان کی خوش قسمتی ہے کہ انہیں ایک ایسے قومی فلاحی ادارے کا سربراہی کا اعزاز حاصل ہوا جس کی بنیاد بانی پاکستان قائد اعظم محمدعلی جناح کے دست مبارک سے رکھی گئی ۔ اسی لئے وہ ہلال احمرگلگت بلتستان کو قائد اعظم کے ویژن کے مطابق ایک بہتری اور مثالی ادارہ بناکردم لیں گے۔ انہوں نے کہا ہے کہ وہ ایک ٹیم ورک کے تحت کام کرنے پر یقین رکھتے ہیں اسی مقصدکے تحت ہی ہلال احمرکو ادارے کے سٹاف ،تمام اسٹیک ہولڈرز اور صوبائی حکومت کے تعاون سے تعمیروترقی کی راہ پر گامزن کریں گے تاکہ اس کے ثمرات سے غریب اور نادار افراد کو زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل ہوسکیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments