خبریں

استور: یوم دفاع کی تقریب آرمی پبلک اسکول میں منعقد ہوئی

استور(عبدالوہاب ربانی ناصر) ملک بھر کی طرح ضلع استور میں یوم دفاع کی تقریب آرمی پبلک اسکول میں منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی کمانڈر 80برگیڈئیر کاشف خلیل تھے ۔تقریب میں آرمی پبلک اسکول کے طلباء و طالبات نے حمد،نعت،تقاریر اور مختلف ٹبلوز پیش کر کے تقریب کو چار چاند لگایا ۔تقریب سے مہمان خصوصی کمانڈر 80برگیڈئیر کاشف خلیل نے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ میں سلام پیش ان شہیدوں کو جہنو ں نے وطن عزیز کی بقاء اور سلامتی کو اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کیا ۔ انہوں نے کہا آج الله پاک کی فضل و کرم سے پاک فوج کے ساتھ عوام ،تما م سیکورٹی ادارے اور میڈیا کی تعاون سے ملک سے دہشت گردوں کا خاتمہ کیا اور ہم سب کا اولین فرض بنتا ہے ملک کی سلامتی اور بقاء کے لیے ہر کو ایک کو اپنا کلیدی کردار ادا کرنا ہو گا ہم سب نے ملکر اس وطن عزیز کی دفاع کر نا ہے ۔پاک فوج کا عوام کا ساتھ ایک گہرا رشتہ ہے اللّہ پاک یہ سلسلہ اور رشتہ کو تاحیات برقرار رکھیں۔ آپ کی دوعاوں سے پاک فوج ملک و قوم کی حفاظت کے لیے محازوں میں محافظ بن کر کھٹری ہیں ۔ جب تک پاک فوج کے سپاسالار زندہ یے دشمن ملی آنکھ سے بھی نہیں دیکھ سکتا ۔ ایک زمانہ تھا جب دشمن نے ملک پاکستان کو زیر یا ٹکر ے کرنے کی سوچ رہا تھا لیکن الله پاک کا فضل وکرم سے جب سے پاکستان ایٹمی پاور بنا جو کہ الله تعالیٰ نے ہمیں ایک بہت بڑی صلاحیت سے نوازا ۔ اب دشمن ملی آنکھہ سے بھی نہیں دیکھ سکتا اور دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکامیاب بنایا ۔تقریب میں ڈپٹی کمشنر استور ندیم ناصر ،اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹرز زید، اے سی شونٹر شیر افضل و تمام ہیڈ آف ڈیپارٹمینٹ ،سیاسی ،سماجی اور شہیدوں کے لواحقین کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی ۔تقریب کے آخر میں مہمان خصوصی نے شہیدوں کے لواحقین میں لوگو بھی تقسیم کئے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button