متفرق

شگر: شگر میں یوم دفاع پاکستان خاموشی سے گزر گئی

شگر(عابدشگری)عید الضحیٰ کی چار دن کی چھٹیوں نے شگر کے سرکاری اداروں کو یوم دفاع پاکستان بھلا دیا۔شگر میں یوم دفاع پاکستان خاموشی سے گزر گئی۔یوم دفاع پاکستان کی حوالے سے کوئی قابل ذکر تقریب کا انعقاد نہ ہو سکا۔ہرسال یوم دفاع پاکستان شگر بھر میں شایان شان طریقے سے منایا جاتا تھا لیکن اس سال عید الالضحیٰ کی چھٹیوں کی وجہ سے اس دن کو بالکل ہی بھلادیا۔اس دن کی مناسبت سے نہ ہی کسی سرکاری عمارت اور نجی بنکوں کی جانب سے رات کو چراغاں کیا گیا اور نہ ہی کوئی پوسٹر یا پینافلیکس لگایا گیا۔تاہم گورنمنٹ ہائی سکول شگر اوربعض نجی سکولوں میں تقریبات کا انعقاد کیا گیا لیکن سرکاری طور پر بالکل ہی خاموشی سے دن گزر گیا۔ نہ ہی کہی تقریب منعقد ہوئی اور نہ ریلی کا انعقاد ہوسکا۔تاہم گورنمنٹ ہائی سکول شگر کی اساتذہ ور طلباء کی جانب سے حسن شہید چوک تک ریلی نکالی گئی جس سے ہیڈ ماسٹر سید محمد عراقی اور جمیل شیخ نے خطاب کیا اور طلباء کو یوم دفاع پاکستان کی تاریخی پس منظر بتایا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button