ماحول

ہنزہ، میونسپل کمیٹی کی غفلت سے بازارایریاکچرے کے ڈھیر میں تبدیل

ہنزہ ( بیورو رپورٹ) ہنزہ بازار ایسوسی ایشن کے صدرسلمان علی نے میڈیا کے ساتھ بات چیت میں کہا کہ میونسپل کمیٹی ہنزہ نے نہ صرف بازار بلکہ عوام کے ساتھ دھوکہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ادارہ ہذا نے عوام اور بازار ایسوسی ایشن سے وعدہ کیا تھا کہ روزانہ کی بنیاد پر علاقے سے کچرے کو اٹھا یا جائے گا جبکہ اس کے برعکس کام ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ کئی دنوں سے میونسپل کمیٹی کی جانب سے کچرہ نہ ا ٹھانے کی وجہ سے بازار میں گندگی کے ڈھیرلگ گیا ہے جبکہ محکمہ میونسپل کمیٹی کے حکام کی جانب سے کسی قسم کےکام نظر نہیں آ رہا ۔ بازار ایسوسی ایشن کےصدر سلمان علی نے ضلعی انتظامیہ کو متنبہ کر تے ہوئے کہا کہ اگر روزانہ کے بنیاد اور اپنے کئے ہوے وعدے کے مطابق کچرے کو ٹھکانا نہیں لگایا گیا تو مجبوراً شٹرڈاون ہٹرتال کرنے پر مجبور ہونگے جس کا تمام تر ذمہ داری میونسپل کمیٹی ہنزہ اور ضلعی انتظامیہ پر ہو گی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

یہ بھی پڑھیں
Close
Back to top button