کھیل

سلطان آباد دنیور میں جدید طرز کا سٹیدیم جلد تعمیر کیا جائے گا، ارمان شاہ رُکنِ گلگت بلتستان کونسل

گلگت( سٹاف رپورٹر) ممبر گلگت بلتستان ارمان شاہ نے دینور میں ڈی ایف سی دبئی فٹنس کلب کے افتتاحی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ یوتھ کے لئے اس طرح کے مثبت سرگرمیوں سے کھیل کے میدان آباد اور ہسپتال غیر آباد ہونگے۔ طلباء اس طرح کے مثبت سرگرمیوں میں حصہ لے کر ایک صحت مند معاشرے کی تکمیل میں اپنا کردار ادا کر ے۔ اُنہوں نے کہا کہ طلباء کھیلوں کے ساتھ ساتھ اپنے تعلیم پر بھی توجہ دے۔ صوبائی حکومت یوتھ کے لئے بہتر اقدامات کر رہی ہے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) سلطان آباد میں یوتھ کے لئے ایک جدید طرز کا اسٹیڈیم تعمیر کریگا۔ جہاں یوتھ مثبت سرگرمیوں سے لطف اندوز ہو نگے۔انشااللہ بہت جلد حلقہ 3کے یوتھ کو اُن کے جائز حقوق دیے جائیں گے۔

ممبر جی بی کونسل نے کہا کہ گلگت بلتستان کے یوتھ میں وہ صلاحیتں موجود ہیں جو ملکی اور غیر ملکی سطح پر علاقے کا نام روشن کرسکتے ہیں۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خیر الحیات نے کہا کہ یوتھ معاشرے کو صحت مند بنانے میں اپنا کردار ادا کرے۔ معاشرے اگر صحت مند ہو تو معاشرہ ترقی کی راہ پر گامزن ہو گا۔ بیمار معاشرے میں ترقی کی رفتار کم ہو تی ہے۔ اُنہوں نے ممبر جی بی کونسل ارمان سے مطالبہ کیا کہ حلقہ 3میں خالصہ سرکار کی زمین پر یوتھ کے لئے گراونڈ بنایا جائے تاکہ یوتھ مثبت سرگرمیوں میں حصہ لے کر معاشرے کی تعمیر وترقی میں اپنا کرداد ادا کرے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button