متفرق

ضلع استور میں عید میلادالنبی مذہبی جوش اور عقیدت سے منایا گیا

استور (سبخان سہیل) محسن انسانیت سرور کونین حضرت محمد ﷺکی یوم ولادت کے سلسلے میں جشن عید میلادلنبی کی تقریب گوریکوٹ میں منعقد ہوئی ۔ جشن عید میلادلنبی کے سلسلے گوریکوٹ کے پانچ مقامات سے ریلیاں برامد ہوئی جبکہ ایک ریلی استور کے بالائی علاقے رٹو سے برآمد ہوئی۔گوریکوٹ میں جشن میلادالنبی کی سب سے بڑی ریلی احمد آباد سے برآمد ہوئی،دوسری ریلی گریکے سے جبکہ تیسری ریلی کنداس، اور عید گاہ سے بھی برآمد ہوئی۔ جشن عید میلاد النبی کے موقے پر لوگوں نے بینرز اور جھنڈے بھی اُٹھائے ہوئے تھے۔

جشن عید میلادالنبی کی تقریب گوریکوٹ ہائی سکول کے گرونڈ میں منعقد ہوئی اس موقعے پر ہزاروں کی تعداد میں عاشقان رسوں نے جشن عید میلادالنبی کی تقریب میں شرکت کیا۔استور کے بالائی عاقے رٹو سے آنے والے جلوس کی قیادت علامہ بشر صاحب نے کیا ۔ جشن عید میلادالنبی کی تقریب میں عاشقان رسول نے حمد نعت اور گلہائے عقدت بھی پیش کیا جبکہ علما کرام نے حضرت محمد ﷺ کی ولادت کے حوالے سے خصوصی خطاب بھی کیا خطاب کیا ۔

اس موقے پر خطیب جامہ مسجد گوریکوٹ علامہ عبدالقادر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضور پاک کی ولادت پوری کائینات کے لیے بعث افتخار ہے ۔ حضرت محمد صلی ﷺکی یوم ولادت پر پوری دنیا میں مسلمان خوشیاں مناتے ہیں، حضرت محمد ﷺ کی پیدایش کے موقے پر پوری دنیا میں خوشیاں ہی خوشیاں تھی سواء ابیلیس کے ہر طرف نور ہی نور تھا،

اس موقعے پر علامہ بہرام، مفتی محمد اسمائل، مولانا ندیم، اورنگ زیب ایڈوکیٹ نے بھی شرکا سے خطاب کیا۔ گوریکوٹ میں جشن عید میلادالنبی کی تقریب کے موقے پر لنگر کا بھی خصوصی اہتمام کیا گیا تھا، جبکہ کی جانب سے سیکورٹی کے بھی انتظامات کئے گئے تھے۔

جشن عید میلادالنبی کی تقریب میں ڈپٹی کمشنر استور رحمن شاہ ، اسسٹنٹ کمشنر شونٹر شیر افضل نے بھی شرکت کیا۔ تقریب کے بعد عاشقان رسول نے گاڑیوں اور موٹر سایکلوں میں ریلی کی شکل میں رٹو گئے جہاں پر اختتامی دعا بھی کیا گیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button