حادثات

شگر: تروپی میں بجلی کی شارٹ سرکٹ سے بیوہ خاتون کا گھر جل کر خاکستر

شگر(عابدشگری) شگرتروپی میں بجلی کی شارٹ سرکٹ سے بیوہ خاتون کا گھر جل کر خاکستر ہوگئے۔ گھر کیساتھ بیوہ خاتون اور اس کی بیوہ ماں کی زندگی بھر کی جمع پونجی کو جل گئے۔اطلاعات کی مطابق شگر کے یونین کونسل الچوڑی کے ابتدائی گاؤں تروپی میں بیوہ خاتون کا گھر جل کر خاکستر ہوگئے۔ آگ لگنے کی وجہ بجلی کی شارٹ سرکٹ بتائی جارہی ہے۔آگ دن ڈیڑھ بجے کے قریب لگی۔محلے کی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ کو دو گھنٹے بعد قابو پالیا۔بیوہ خاتون نساء کے مطابق ی وہ اور ان کی بیوہ ماں اس گھر میں رہتی تھی ماں شدید بیماری ہے۔ اور علاج کیلئے اخراجات اور دوائیاں بھی گھر کیساتھ جل گئی ہے۔ جبکہ یہ ان کی زندگی بھر کی جمع پونجی تھی۔اب وہ بے گھر ہوگئے ہیں۔ حکومتی ادارے اور مخیر حضرات ان کی مدد کریں۔ کیونکہ ضعیف والدہ بیمار بھی ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button