کھیل

آل بلتستان سنوکر چیمپین شپ اختتام پذیر، 56 کھلاڑیوں نے حصہ لیا

سکردو ( سپورٹس رپورٹر) آل بلتستان سنوکر چمپئن شپ سم ٹائمز سنوکر کلب سکردو میں کھیلا گیا ٹورنامنٹ میں56کھلاڑیوں نے شرکت کی ٹورنامنٹ لیگ سٹم پر کھیلا گیا چودہ چودہ کھلاڑیوں پر مشتمل چار پول میں تقسیم کیا گیا تھاجس میں کھلاڑیوں نے بھر پور شرکت کی ٹورنامنٹ 25اگست سے شروع کیا گیا جس کا فائنل 10ستمبر کو فائنل کھیلا گیا سیمی فائنل میں ذولفقار ذولفی نے اظہر کپور اور اصغر علی نے سنگے علی کو ہرا کر فائنل کیلئے والیفائی کر لیافائنل بسٹ آف فائیو کی بنیاد پر کھیلا گیا فائنل میں ذولفقار ذولفی دو سیٹ ہارنے کے بعد شاندار کم بیگ کرتے ہوئے ٹورنامنٹ پانچ دوسے اپنے نا م کرنے میں کامیاب ہو گئے فائنل میچ انتہائی سنسنی خیز رہا فائنل کے مہمان خصوصی پیپلزپارٹی سٹی سکرد و کے صدر افضل سمیال تھے میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی نے جیتنے والے ذوالفقار ذولفی اور اصغر علی کو ٹرافی اور نقد انعامات دیئے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

یہ بھی پڑھیں
Close
Back to top button