تعلیم

شگر کی سول سوسائٹی کا اساتذہ کے انٹرویوز میں تاخیر پر تشویش کا اظہار

شگر(عابدشگری)سول سوسائٹی شگر کے ممبران نے کہا ہے کہ محکمہ تعلیم میں گریڈ 16کے ٹی جی ٹی اور ٹی جی ایس ٹی اساتذہ کی انٹرویو میں تاخیر سے امیدواروں میں شدید تشویش پائی جارہی ہے۔جبکہ انٹرویو کی جگہ معین نہ ہونے کی وجہ سے خصوصا خواتین امیدواروں کی تشویش دن بدن بڑھتے جارہی ہے۔سکردو ریجن سے 400سے زائد امیدوار ٹیسٹ میں کامیاب ہوچکا ہے لہذا انٹرویو سکردو میں رکھا جائے۔سول سوسائٹی شگر کے رہماؤں نے میڈیا کو بتایا ہے کہ دو ماہ قبل محکمہ تعلیم گلگت بلتستان میں گریڈ 16کے ٹی جی ٹی اور ٹی جی ایس ٹی اساتذہ کی پوسٹ کیلئے ایف پی ایس سی کے ذریعے ہونے والی ٹیسٹ میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کی انٹرویو میں تاخیر سے امیدواروں میں شدید تشویش پائی جارہی ہے۔جبکہ انٹرویو کی جگہ معین نہ ہونے کی وجہ سے خصوصا خواتین امیدواروں کی تشویش دن بدن بڑھتے جارہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ایف پی ایس سی کی جانب سے پہلی بار اس پوسٹ کیلئے ٹیسٹ سکردو میں رکھا گیا جوکہ خوش آئند ہے۔ اس کی وجہ سے ٹیسٹ میں ہزاروں امیدوار شریک ہوسکے۔ اور بلتستان سے تعلق رکھنے والے400سے زائد امیدواروں نے کامیابی حاصل کی ہے جن میں نصف سے زائد خواتین امیدواروں کی ہے۔امیدوار خصوصا خواتین انٹرویو کی جگہ معین نہ ہونے کی وجہ سے شدید اضطراب کا شکا ر ہے۔ان خواتین کیلئے ہزارون کلومیٹر دور گلگت یا اسلام آباد انٹرویو کیلئے جانا ممکن نہیں۔لہذا انٹرویو سکردو میں ہی رکھا جائے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button