خبریں

13 ستمبرسے شمرن پاور ہاوس بند کرنے کے اعلان پر علاقے میں تشویش پھیل گئی

گوپس(نمائندہ خصوصی) 13ستمبر سے محکمہ برقیات کی ایشو کردہ اشتہار کے مطابق شمرن پاور ہاؤس مرمت کے لیے بند کیا جارہا ہے اور برست سے گاہکوچ تک لیے دو میگاواٹ کے حامل بتھریت پاور ہاؤس سے لوڈشیڈنگ شیڈول کے مطابق بجلی مہیا کی جائیگی مزے کی بات یہ ہے کہ ان دنوں بتھریت پاور ہاؤس کی چینل میں بڑی سخت لیکیج ہورہا ہے اس لیکیج کی وجہ سے بتھریت روڈ اور نولتی پل بھی تباہ ہونے کا خدشہ ہے اس لیے محکمہ بر قیات کو بروقت اطلاع دی جاتی ہے کہ پہلے بتھریت چینل کی مرمت اور لیکیج کو بند کرنے کے بعد شمرن پاور ہاؤس بند کریں ورنہ دو مہینے تک تاریکی میں بیٹھنا پڑے گا چونکہ بتھریت پاور ہاوس کا چینل سے پانی جگہ جگہ لیکج ہونے سے بجلی کی مطولبہ پیداور بھی نہیں ہوتی ایسے میں علاقے میں بجلی کی طویل ترین لوڈ شیڈنگ کا خطرہ ایسے میں شمرن بجلی گھر کو بند کرنا کسی طرح بھی مناسب نہیں ہے

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button