صحت

یاسین کے پچاس ہزار سے زائد افراد نرسنگ اسٹاف کے رحم وکرم پر، ڈاکٹرز اور دیگر عملہ غائب

یاسین (معراج علی عباسی ) سول ہسپتال طاوس سے میڈیکل آفیسر،ڈینٹل ڈاکٹر،سینئرڈسپنسر،لیب اسسٹنٹ ،ڈینٹل اسسٹنٹ اوٹی اے سب کے سب غائب ہوگئے ۔ہسپتال کا ڈینٹل یونٹ ایک سال اور لیبارٹری کے دروازہ پر گزشتہ دو سالوں سے تالا پڑا ہے ۔سول ہسپتال طاوس یاسین سے ماہانہ تنخواہ لینے والے سینئرڈسپنسر ،او ٹی اے ،لیب اسسٹنٹ ،ڈینٹل اسسٹنٹ سول ہسپتال طاوس کے بجائے اپنے اپنے من پسنداسٹیشن میں ڈیوٹیاں دے رہیں ہیں ۔محکمہ صحت غذر نے 50ہزار سے زیادہ آبادی پر مشتمل تحصیل یاسین کے عوام کو چند ایک نرسنگ اسسٹنس کے رحم کرم پر چھوڑدیا ہے ۔دس بستروں پر مشتمل سول ہسپتال طاوس کے تمام تر نظام نرسنگ اسسٹنٹ نے سنبھال رکھا ہے ہسپتال میں سہولیات نہ ہونے کے باعث مریضوں کو شدید مشکلات درپیش ہے ۔محکمہ صحت غذر کے کارکردگی سے مایوس یاسین کے عوام نے سول ہسپتال طاوس کو محکمہ پی پی ایچ آئی کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق پچاس ہزار سے زیادہ آبادی پر مشتمل ڈسٹرکٹ غذر کا سب سے بڑا تحصیل یاسین میں موجود سول ہسپتال طاوس میں سہولیات نہ ہونے کے باعث مریضوں کو شدیدمشکلات کا سامنا ہے ۔یاسین کے غیریب مریضوں کومعمولی دانت درد ،بخار وغیرہ میں بھی چیک اپ کے لیے 80کلومیٹرمسافت کے بعد گاہکوچ جانا پڑتا ہے ۔سول ہسپتال طاوس کے میڈیکل آفیسر ریٹائرڈ اور ڈینٹل ڈاکٹرایک سال سے غائب ہے ۔ہسپتال کا ڈینٹل یونٹ ایک سال بند ہے ۔ہسپتال میں موجود لیبارٹری کے سامان لیب اسسٹنٹ نہ ہونے کے باعث زنگ الودہ ہوکررہ گئے ہیں ۔ہسپتال میں سینئرڈسپنسرنہ ہونے کی وجہ سے ہسپتال آنے والے مریض نرسنگ اسسٹنٹ سے چیک اپ کرنے پرمجبور ہے ۔ہسپتال کا او ٹی اے گزشتہ دوسالوں سے غائب ہے ہسپتال میں اوٹی اے نہ ہونے کے باعث ایکسڈنٹ وغیرہ میں ایمرجنسی کی صورت میں اوٹی اے کی عدم دستیابی کے باعث مریضوں کو گوپس لیجانا پڑا ۔سول ہسپتال طاوس میں ناکافی سہولیات کے حوالے سے درجنوں مرتبہ ڈی ایچ او غذر کو زبانی و تحریری طورپر اگاہ کیا گیا مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی ۔یاسین کے عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ اگر محکمہ صحت غذر سول ہسپتال کو نہیں چلاسکتاہے توعوام کی مجبوری اوراپنے نااہلی کو تسلیم کرتے ہوئے سول ہسپتال طاوس کو محکمہ پی پی ایچ کے حوالے کرئے تاکہ یاسین کے غیریب عوام کو بھی صحت کے سہولیات میسرآسکیں ۔واضح رہے کہ سول ہسپتال طاوس میں جدیدترس کے ڈینٹل یونٹ اور لیبارٹری موجود ہے مگر میڈیکل و پیرا میڈیکل اسٹاف نہ ہونے کے باعث دونوں یونٹ بند پڑیں ہیں ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button