ثقافت

راما میں پولو کے مقابلے جاری، کل فائنل کھیلا جائے گا، ثقافتی شو کے دوران فنکاروں نے محفل لوٹ لی

استور(عبدالوہاب ربانی ناصر )راما فیسٹول کے دوسرے روز پولو کا سیمی فائنل کھیلا گیا پہلا سیمی فائنل استور ریڈ اور ضلع گلگت کے مابین کھیلا گیا جس میں گلگت کی پولو ٹیم نے استور ریڈ کو 2 گول کے مقابلے میں 9 گول دیکر فائنل کے لیے کوالیفاے کی جبکہ اسی ایونٹ کا دوسرا میچ استور گرین اور ضلع دیامر کے مابین کھیلا گیا جس میں ضلع دیامر کی پولو ٹیم نے استور گرین کو بہت بری طرح شکست سے دو چار کر دیا اور فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔

جبکہ دوستی جانب استور آرٹس اینڈ کلچرل کونسل کے زیر اہتمام ایک عظیم الشان کلچرل شو کا انعقاد کیا گیا جس میں گلگت بلتستان کے مایا ناز آرٹسٹس نے پر فارم کیا۔

اس موقعے پر ایونٹ کے مہمان خصوصی صوبائ وزیر سیاحت فدا خان فدا نے کہا کہ راما فیسٹول کا غلط ٹائم پر انعقاد کیا گیا ہے اگلے سال اگست کے پہلے ہفتے میں انعقاد کیا جاے گا۔ راما بہت ہی خوبصورت جگہ ہے اس جگے میں اس فیسٹول کا انعقاد سے علاقے میں سیاحت کو فروغ ملے گا.انہوں نے مزید کہا کہ راما فیسٹول کے بجٹ کے حوالے سنے والی شکایات کا نوٹس لے لیا ہے اگلے سال فیسٹول میں کمی نہیں ہوگی اور بھر پور بجٹ ملے گا .استور سیاحتی اعتبار سے گلگت بلتستان کا خوبصورت علاقہ ہے صوبائ حکومت استور میں سیاحت کو فروغ کے لیے سنجیدہ اور اچھے اقدامات اٹھارہے ہیں

اس موقعے پر انہوں نے راما فیسٹول میں پیدا ہونے والی عوامی خدشات کے حوالے سے مجھے آگاہ کیا گیا ہے انشا اللہ اگلے سال راما فیسٹول میں شان و شایان طریقے سے منایا جاے گا اور عوام کی تمام خدشات دور ہونگی.اس موقعے پر صوبائ وزیر بلدیات رانا فرمان نے کہا کہ استور میں ضلعی انتظامیہ اور جن دیگر حکام نے راما فیسٹول کے لیے بنکوں سے پیسے مانگا ہے ان کے لیے انکوایری بیٹھا کر ایکشن لیا جاے گا کیونکہ اس طرح سے ایونٹس منعقد کرنے سے نییں کرنا ہی بہتر ہے کیونکہ بھیک مانگ کر ایونٹس کا انعقاد کرنا کوئ فائدہ نہیں ہے .راما فیسٹول کا فاینل میچ آج ضلع گلگت اور ضلع دیامر کے مابین کھیلا جاے گا

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button