اہم ترین

تفتیش میں تیزی لائی جائے اور انصاف یقینی بنایا جائے، شمشال میں پراسرار طور پر جان بحق ہونے والی خاتون کے لواحقین کا مطالبہ

ہنزہ (نمائندہ خصوصی) گزشتہ ہفتے سب ڈویژن گوجال کے بالائی علاقے شمشال میں جان بحق ہونے والی شادی شدہ خاتون کے لواحقین نے مطالبہ کیا ہے کہ وزیر اعلی اور چیف سیکریٹری خصوصی توجہ دے کر خاتون کو انصاف دلوائے۔ انہوں نے کہا ہے کہ تحقیقات سست رفتاری سے جاری ہیں  جس کی وجہ سے انہیں تفتیش لاحق ہے۔

بتایا جارہا ہے کہ متوفیہ کی لاش دریائے شمشال کے کنارے سے ملی تھی اس حالت میں اس کی گردن میں پھندا لگا ہوا تھا۔ لواحقین نے شبہ ظاہر کیا تھا کہ خاتون کو قتل کر کے لاش دریا کنارے پھینک دی گئ ہے۔ تاہم، سسرال والے اس کو خودکشی کا حادثہ قرار دے رہے ہیں۔

 ہمارے نمائندے سے بذریعہ فون رابطہ کرتے ہوے متوفیہ کے خاندان نے میڈیا کی تواسط سے اعلی حکام سے شفاف تحقیقات اور فوری انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button