متفرق

ضلع نگر میں ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن دفتر کا افتتاح

نگر ( بیورو رپورٹ)عوام اور ٹرانسپورٹرز کی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے ضلع نگر میں ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے دفتر کا افتتاح کیا جس سے عوام کو فائدہ ہوگا۔ اس سے قبل چھوٹے سے چھوٹے کام کے لئے گلگت یا ہنزہ جانا پڑتا تھا۔ ان خیالا ت کا اظہار سیکریٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن گلگت بلتستان احسان اللہ بھٹہ نے ضلع نگر میں ایکسائز آفس کے افتتاح کے موقع پر کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضلع نگر کے عوام بلخصوص ٹرانسپورٹرز اور عوامی نمائندوں کی خواہشات اور مطالبے کو مد نطر رکھتے ہوئے افس کا افتتاح کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں ہے کہ قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے عملے کے ساتھ تعاون کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن بہت جلد منشیات اور دیگر غیر اخلاقی سرگرمیوں کے خلاف بھی کام کریگی جس کے لئے گلگت بلتستان کونسل اور اسمبلی سے بہت جلد منظوری لی جائیگی اور محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن علاقے سے منشیات کی روک تھام میں اپنا کردار ادا کریگی اسں سلسلے میں محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے دفاتر کوصوبائی حکومت نے پولیس اسٹیشنز کا درجہ دیا گیا ہے۔ا س موقع پر علاقے کے عمائدین محکمہ ایسائز ینڈ ٹیکسیشن گلگت بلتستان کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے عوام اور ٹرانسپورٹرز کی مطالبات اور مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنا افس ضلع میں کھول دیا۔محکمہ ایسائز اینڈ ٹیکسشن ضکع نگر میں افس کے افتتاح کے موقع پر علاقے کے عمایدین ، ٹرانسپوٹرز کے علاوہ سرکاری و غیر سرکاری حکام بھی کثیرتعداد شریک ہوئے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button