متفرق

یاسین میں محرم الحرام کے دوران امن وامان کے حوالے سے اجلاس منعقد

یاسین (معراج علی عباسی ) تحصیل یاسین میں محرم الحرام کے دوران امن امان کی صورت حال کو برقراررکھنے کے لیے اسسٹنٹ کمشنرگوپس یاسین صفت خان کے زیرصدارت تحصیل آفس یاسین میں ایک اہم اجلاس منعقدہوا۔اجلاس میں اہلسنت و جماعت یاسین کے نائب امیرمفتی حسین شاہ ،امام مرکزی جامع مسجد امامیہ یاسین شیخ نصرت علی ،صدر اسماعیلی لوکل کونسل سردار خان ،صدر عوامی ایکشن کمیٹی طاوس یاسین راجہ عبدالصبور خان ،نمبردار طاوس بلبل خان ،نمبردار سندھی محمدوزیرخان کے علاوہ عمائدین یاسین نے شرکت کیا۔اجلاس میں محرم الحرام کے دوران امان امان کو یقینی بنانے کے لیے اتفاق رائے پیدا کیاگیا۔اجلاس سے اپنے خطاب میں اسسٹنٹ کمشنر گوپس یاسین صفت خان نے کہا کہ اللہ کے فضل کرم سے تحصیل یاسین میں امن امان کاکوئی مسلہ نہیں ہے ۔البتہ باہر سے آنے والے ہرشخص پر کڑی نظررکھنے کی ضرورت ہے ۔محرم الحرام کے دوران علاقے کی سیکورٹی کے حوالے سے غذر انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے ادارئے الرٹ ہے ۔میرا آج یاسین کے علماء کرام سے گزارش ہے کہ مذہبی اجتماعات کے دوران اپنے تحریرو تقریر میں محرم الحرام کی عظمت اور علاقے میں بسنے والے تمام مکاتب فکر کے عقائدکا احترام کرئے ا ور عمائدین سے گزارش کرتا ہوں کہ اپ باہر سے انے والے ہرشخص پر نظررکھے ۔امن امان کے حوالے سے انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کرئے ۔اجلاس سے اپنے خطاب میں نائب امیراہلسنت و لجماعت امام جامع مسجد عیدہ گاہ یاسین مفتی حسین شاہ نے کہا کہ محرم الحرام ایک مقدس مہنہ ہے محرم الحرام کی عزت و حرمت ہر مسلمان پر فرض ہے ۔اسلام میں 9اور 10محرم کو روزہ رکھنے کا حکم ہے ۔عقدہ سب کا اپنااپنا ہے ہم ازل سے یاسین میں امن امان سے زندگی بسرکررہیں ہیں ۔علاقے میں امان کا قیام ہم سب کی مشرکہ زمداری اور ضروت ہے ۔شیخ نصرت علی نے اپنے خطاب میں کہا کہ نائب امیراہلسنت ولجماعت مفتی حسین شاہ علاقے میں امن کا داعی ہے ۔یاسین میں اللہ کے فضل سے کوئی مسلکی اختلاف نہیں ہے ۔یہ ہم علماء کی زمدری ہے کہ اپنے خطبہ میں اتحاد بین المسلین کا درس دے ۔یاسین میں امن کے حوالے سے کوئی پریشانی نہیں ہے ۔ہم انتظامہ کا بھی مشکور ہے کہ انتظامیہ ہر وقت یاسین کے مثالی امن کو برقرار رکھنے کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کیا ہے ۔صدر اسماعیلی لوکل کونسل یاسین سردار خان نے محرم الحرام کے دوران اسماعیلی جماعت کے جانب سے ہر قسم کے تعاون کا یقین دلایا ۔اجلاس کے اخرمیں تحصیلدار یاسین مولا داد نے تمامشرکہ اجلاس کا شکریہ ادا کیا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button