معیشت

گوپس: محکمہ زراعت کے زیر اہتمام جدید کاشتکاری اور فوڈ پراسسنگ کے حوالے سے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

گوپس(ڈسٹرکٹ رپورٹر)محکمہ زراعت غذر کے زیر اہتمام پہلی مرتبہ پھنڈر اور گلاغمولی میں مردوں اور خواتین کے لیے جدید کاشتکاری اور فوڈ پراسسنگ کے حوالے سے جاری دو روزہ فیلڈ ڈیز تربیتی ورکشاپ اختتام ،اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت غذر راجہ مظفر ورلی ، محمدشاہ زمان ایس ایس او ای ٹی آئی پروگرام و دیگر نے کہا کہ پھنڈر کے زمیندار انتہائی محنتی ہیں مگر یہاں کے موسم کے لحاظ سے کاشتکاری کے مواقع فراہم نہیں کیا گیا ہے اس لیے سکریٹری زراعت گلگت بلتستان خادم حسین اورڈائریکٹر زراعت کی خصوصی تواجہ کے باعث پہلی مرتبہ غذر کے آخری علاقوں میں جدید زراعت اور فوڈ پراسسنگ کے حوالے سے قابل ماہرین کے ذرائع تربیتی ورکشاپس کا آغاز کیاگیا ہے انہوں نے کہا کہ پھنڈر ، غلاغمولی سمت تمام بالائی علاقوں میں جب تک آزاد چرائی پر پابندی نہیں ہوگی تب تک جدید کارشتکاری ممکن نہیں اس لیے علاقے کے تمام نمبرداروں کو آزاد چرائی پر پابندی عائد کرنا چاہیے تاکہ محکمہ زراعت علاقے میں موسم کے لحاظ سے پھلدار پودوں ،فصلوں اور سبزیوں کا کاشتکاری کو نہ صرف متعارف کردیا جائے گا بلکہ علاقے میں زراعت کے فروغ کو یقینی بنا کر عوام کی مشعیت بہتر بنایا جاسکیں ۔ انہوں نے مذید کہا کہ پھنڈر اور گلاغمولی کے علاقوں میں جومین فصل ہے وہ گندم کی ہے اس لیے محکمہ زراعت گندم کی معیاری بیچکی فراہمی بھی یقینی بنائے گی۔اسکے علاوہ پھلدار درختوں کی شاخ تراشی کے بھی نئے طریقے سکھایا ہے تاکہ آپ اپنے درختوں سے زیادہ سے زیاد ہ پھل حاصل کریں۔ محکمہ زراعت کی طرف سے تربیت حاصل کرنے والے شرکا ء کو سیزن میں پھلدار درخت مفت فراہم کیا جائے گا اور نامیاتی کھادیں اور نامیاتی اسپرے بنانے کے حوالے سے بھی شرکاء کو تربیت دیا گیا ہے تاکہ آپ نامیاتی کھادوں اور نامیاتی اسپرے کرکے حاسل کرنے والے پھل اور سبزیوں کے علاوہ فصلوں کے ذریعے اپنی محنت کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ اپنا اردگرد کے ماحول کو صاف کرنے میں کامیاب ہوں گے ۔ ٹرنینگ کے شرکا نے محکمہ زراعت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پہلی مرتبہ ہمیں جدید زراعت کو فروغ ودیکر ہم نہ صرف اپنی بلکہ ملکی معشیت میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں اور خاص طورپر شرکاء نے سیکریٹری زراعت گلگت بلتستان کا شکریہ ادا کیا انہوں نے اس دورافتادہ علاقے میں بھی ایک اہم تربیتی ورکشاپ کا اہتمام کیا جس سے یہاں کے زمینداروں کو زراعت کے فروغ میں آسا

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button