سیاست

گلگت بلتستان ترقی کی نئی شاہراہ پر گامزن ہو چکاہے، صوبائی وزیر اطلاعات ومنصوبہ بندی اقبال حسن

گلگت ( پ ر) صوبائی وزیر اطلاعات ومنصوبہ بندی اقبال حسن نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان ترقی کی نئی شاہراہ پر گامزن ہو چکاہے ،گلگت بلتستان کے ہر ضلع میں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے۔سکردو روڈ پر کام شروع کر کے صوبائی حکومت نے ثابت کر دیا ہے کہ وہاں کے عوام بھی اب سی پیک سے منسلک ہو چکی ہے۔یہ شاہراہ بلتستان کے عوام کے لئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے اور اس روڈ کے بنے سے مہنگائی میں نمایاں کمی ہوگی۔ ،بلتستان یونیورسٹی کی سی ڈی ڈبلیو پی سے منظوری اور اس کے لئے بجٹ مختص ہونا بہت بڑی کامیابی ہے،جس سے نہ صرف بلتستان کے چاروں اضلاع کے طلباء وطالبات کو گھر کی دہلیز پر اعلیٰ تعلیم کے مواقع حاصل ہونگے بلکہ خطے سے بیروزگاری کی شرح میں کمی ہو گی،روزگار کے نئے مواقع پیدا ہونے سے پڑھے لکھے نوجوانوں کو حوصلہ ملے گا اور وہ مزید دلچسپی سے علم حاصل کر سکیں گے ۔انہوں نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان کی صوبائی حکومت کا عزم ہے کہ اس خطے سے غربت،جہالت اور بے روزگاری کا خاتمہ ہو،یہاں امن قائم ہو ،لوگوں کے معیار زندگی بلند ہواور عوام خوشحال ہو۔وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ قیام امن کے لئے ہم کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں،قیام امن سے گلگت بلتستان کی معیثت مظبوط ہو رہی ہے۔سیاحت کو فروغ مل رہا ہے۔لاکھوں سیاحوں کی آمد سے اربوں روپے گلگت بلتستان کے ہوٹل انڈسٹری اور دیگر کاروبار سے وابسطہ لوگوں کو حاصل ہو رہے ہیں جس سے ہماری معیشت کو مدد مل رہی ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button