صحت

چترال کے علاقے میراگرام میں ڈسپنسری کھلنے سے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

 میراگرام(نامہ نگار) میراگرام ایک الگ تھلک گاؤں ہے خاص کر سردیوں میں بیماروں کو بہت مشکل کا سامنا ہوتا ہے اس لیے میراگرام میں عارضی ڈسپنسری کھولنے سے میراگرام کی عوام کو صحت کی بنیادی سہولتیں گھر کی دہلیز میں میسر آئیں گی ۔یہ بات ڈپٹی ڈی ایچ اور فیاض رومی نے میرگرام میں اے کے ایچ ایس پی کے سینٹرل ایشیا ء ہیلتھ سسٹم اسٹرنینتھینگ پراجیکٹ کے زیر اہتمام منعقدہ ٹی بی اور ذہنی صحت کے موضوع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ اس ڈسپنسری میں ہفتے میں تین دن کے لیے سنوغر یا بونی سے ڈسپنسر آکے ڈیوٹی سر انجام دیں گے ۔ انہوں نے آغا خان ہیلتھ سروس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ادارہ ٔہذا گورنمنٹ کا پارٹنر ادار ہ ہے ۔اس ادارے کاز پراجیکٹ کے تحت چترال کے مختلف ہسپتالوں میں تقریباً ۴۰ کروڑ تک کا سامان فراہم کیا ۔ اس فیاضانہ مدد پر ہم ان کے مشکور ہیں ۔ انہوں نے پرجیکٹ کے زیر انتظام مختلف امراض کے حوالے سے آگاہی سیمینار کی کاوش کو بھی سراہا۔

سی-اے-ایچ-ایس-ایس  کے مقاصد بیان کرتے ہوئے سربراہ کا کہنا تھا کہ اس پراجیکٹ کا پہلا مقصد چترال کے مختلف ہسپتالوں کو جدید آلات سے لیس کرنا تھا ۔ اس سلسلے میں ابھی تک مختلف ہسپتالوں کو ۴۰ کروڑ تک کے سامان مہیا کیے گئے ہیں جن میں سے ایک بونی میڈیکل سنٹرکا ایمبولینس بھی ہے جس کو مِنی ہسپتال کہا جائے تو بے جا نہ ہو گا ۔جدید آلات دینے کے بعد دوسرا مرحلہ ان کے استعمال اور چلانے کا ہے اس سلسلے میں ڈاکٹرز،ٹیکنیشن، اور ایل ایچ ویز کو ٹرین کیا گیا جس میں پرائیویٹ کے ساتھ ساتھ گورنمنٹ اسٹاف بھی شامل ہیں ۔ اس پراجیکٹ کا تیسرا اہم مقصد آگاہی سیمینار ز ہیں ۔اور آج کا سیمینار بھی اس سلسلے کی ایک کڑ ی ہے ابھی تک تقریباً چترال کے تمام سکولوں،مسجدوں ، جماعت خانوں اور مختلف علاقوں میں کئی امراض کے حوالے سے آگاہی سیمینار منعقد کراچکے ہیں ۔ اس کے ساتھ ساتھ ہیلتھ کارڈ،اسکریننگ ٹیسٹ ،آغاخان ہسپتال بونی اور گرم چشمہ میں ای ہیلتھ کلنیک(E-Health Clinic ) وغیرہ مقاصد کے تحت یہ پراجیکٹ کام کرہا ہے ۔ سیمینار میں ذہنی صحت کے بارے میں آغاخان ہسپتال بونی کے سائیکلوجسٹ ناہیدہ نے پریزنٹیشن دی اور ذہنی و نفسیاتی بیماریوں کی علامات ،پہچان ،علاج کے حوالے سے سیر حاصل گفتگو کی۔ جسے حاضرین نے خوب سراہا اور مذید اس قسم کے پروگرامات کے انعقاد پر زور دیا ۔ڈاکٹر فیاض رومی نے ٹی بی کی علامات اور اس کے بچاؤ کے حوالے سے حاضرین کو بتایا ۔ آخر میں معروف سماجی کارکن علی محمد نے تمام مہمانانِ گرامی کا شکریہ ادا کیا اور اسی طرح یہ سیمینار اپنے اختتا م کو پہنچا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button