خبریں

دورہ غذر: ترقیاتی منصوبوں کی سست رفتاری اور بجٹ کے عدم استعمال پر چیف سیکریٹری کا شدید اظہار برہمی

غذر(دردانہ شیر) تعمیراتی کاموں میں تاخیر پر چیف سیکرٹری کی اظہار برہمی ، تعمیراتی کاموں کی براہ راست نگرانی کرونگاترقیاتی بجٹ کا سرنڈر ہونا افسوس ناک ہے ۔گاہکوچ ڈی ایچ کیو ہسپتال میںآپریشن تھیٹر میں بہترین مشینری کی موجودگی کے باوجود تھیٹر کی بندش ناقابل قبول ہے ۔ تمام ادارے اپنی کارکردگی کے جوابدہ ہیں ۔ عقل مند کے لئے اشارہ کافی ہے ۔ اپنی کارکردگی میں بہتری لائیں ۔ ترقیاتی منصوبے میں کام کی رفتار چیک کرنے کے لئے اگلے دس روز میں پھر پہنچ جاؤں گا ۔

چیف سیکرٹری گلگت بلتستان نے ڈی ایچ کیو ہسپتال گاہکوچ کے دورے میں سختی برہمی اور تحفظات کا اظہار کردیا چیف سیکرٹری گلگت بلتستان ڈاکٹر کاظم نیاز نے کہا ہے کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال گاہکوچ میں تعمیراتی کام میں تاخیر انتہائی افسوس ناک ہے ۔ پچھلے سال بھی اخراجات نہ ہونے باعث بجٹ سرنڈر کردیا گیا تھا اور اس سال بھی کام کی پروگراس دیکھ کر لگتا ہے کہ اس منصوبے کے لئے مختص بجٹ پھر سے سرنڈر ہوجائیگا ۔ ہسپتال کی اضافی تعمیرات میں تاخیر کا کوئی جواز نہیں ہے ۔ محکمہ تعمیرات عامہ غذر اپنا قبلہ درست کرے اور کارکردگی میں مزید بہتری لائے اب میں تعمیراتی منصوبوں کا براہ راست نگرانی کروں گا اور دس دن کے بعد منصوبے کا دوبارہ سے جائزہ لینے پہنچ جاؤں گا اس وقت کسی بھی قسم کا بہانہ قابل قبول نہیں ہوگا ۔ ایکسین بی اینڈ آر غذر اچھی شہرت کے حامل آفیسر تھے اس لئے میں نے خود ان کی پوسٹنگ کی ہے لیکن ہسپتال کے اہم ترین منصوبے پر محکمہ تعمیرات عامہ کی کارکردگی مایوس کن ہے ۔ بہت سارے لوگوں کی موجودگی میں سخت بات نہیں کہنا چاہتا لیکن عقل مند کے لئے اشارہ کافی ہے ۔ ہسپتال میں کام معیاری ہو رہا ہے لیکن کام کی رفتا ر انتہائی سست ہے ۔

انہوں نے ہسپتال پراجیکٹ کے ٹھیکیدار سے پوچھا کہ اس سال کے پانچ کروڑ روپے خرچ ہوسکیں گے جس پر ٹھیکیدار نے نفی میں جواب دیا ۔ چیف سیکرٹری نے کہا کہ بجٹ بھی موجود ہے افراد ی قوت کی بھی کمی نہیں ہے صرف نیتوں میں فتور ہے جس باعث کام کی رفتار میں بے حد کمی آجاتی ہے۔

انہوں نے ڈی سی غذر کو ان منصوبوں کا مسلسل جائزہ لینے کے بھی احکامات جاری کئے ۔ انہوں نے کہا کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال گاہکوچ گلگت بلتستان کے بہترین ہسپتالوں میں سے ایک ہے لیکن سہولیات کا بھی فقدان ہے ڈی ایچ کیو ہسپتال میںآپریشن تھیٹر کا بند رہنے کا کوئی جواز نہیں ہے عوام کو صحت کی بہترین سہولیات میسر ہونی چاہیے ۔ سیکرٹری ہیلتھ ، ڈی سی غذر اور ایم ایس مل کر ہر صورت میں ڈی ایچ کیو گاہکوچ میں آپریشن تھیٹر چلانے کے لئے اقدامات کریں ۔ انہوں نے ہسپتال کے تمام شعبوں کا جائزہ لیا ۔ انہوں نے فوری طور پر مریضوں کے لئے صاف پانی کی فراہمی کے لئے اقدمات کرنے کی بھی ہدایت کردی۔

اس سے قبل چیف سیکرٹری گلگت بلتستان ڈاکٹر کاظم نیاز گاہکوچ پہنچے تو پولیس کے چاک و چوبند دستے نے انہیں سلامی دی اوربچوں نے مہمان کو پھولوں کے گلدستے پیش کئے ۔ ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹس سے تعارفی سیشن کے بعد چیف سیکرٹری کاظم نیاز ڈی سی غذر شجاع عالم و دیگر حکام کے ہمراہ فمانی ایریگیشن واٹر چینل کی بحالی کے منصوبے کا جائزہ لینے کے لئے برگل پہنچے ۔ ایفاد پراجیکٹ کے کوارڈینٹراحسان میر، اے کے آر ایس پی اور دیگر اداروں کے حکام نے چیف سیکرٹری کو منصوبے سے متعلق بریفنگ دی ۔ ڈھائی کروڑ کی لاگت سے ایفاد منصوبے کے زیر انتظام شروع ہونے والے منصوبے کی تفصیلی جائزہ لیا ۔ اس موقع پر چیف سیکرٹری پانچ کلومیٹر طویل ایریگیشن چینل پر پیدل چل کر تفصیلی معائنہ کیا ۔اور تعمیراتی منصوبے سے متعلق سوالات بھی کئے

آپ کی رائے

comments

متعلقہ

Back to top button