معیشت

غذر: سیب کی پیداوار بڑھانے کے موضوع پر دو روزہ تربیتی ورکشاپ کا اختتام

غذر ( رپورٹ جاویداقبال ) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی گلگت بلتستان اور محکمہ زراعت غذر کے اشتراک سے گاہکوچ میں علاقے میں پائےجانے والے سیب کی کی پیداوار کو بہتر بنانے اور سیب کے قدر میاں اضافے کو یقنی بنانے کے حوالے سے مرد،خواتین کو دو روزہ تربیتی ورکشاپ کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا۔ تربیتی ورکشاپ میں ضلع غذر کے مختلف علاقوں سے زمینداروں نے شرکت کی ۔ اس موقع پر ڈاکٹر شاہ نواز ڈائریکڑ ایڈوانس سیٹڈیز اینڈ ریسرچ قراقرم انٹرنیشنل یونیورسیٹی اور ڈپٹی ڈایریکٹرزراعت غذر راجہ مظفرولی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غذرمیں پائے جانے والے سیب معیاری ہے اس لیے سیب کو مارکیٹ میں لاکر بہتر قیمتوں میں فروخت کرکے زیادہ فائدہ حاصل کرنے کے زمینداروں کو تیار کیا جاتا ہے اور خاص طور پر سیب سے مختلف اشیاء بناکراپنی معیشت کو بہتر بنانے کے لیے مردوں اور خواتین کو تیار کیا جاتا ہے اس ورکشاپ میں سیب کو صحیح طریقے سے اتار نے کے علاوہ پیکنگ کو زیادہ بہتر کرنا تربیت دی گئی ہے اور اس تربیتی کورس میں شریک خواتین و حضرات اپنے علاقے سیب کی پیداوار کو بہتر بنانے کے علاوہ بہتر انداز میں مارکیٹ تک پہنچاکر زیادہ فائدہ حاصل کرنے کے لیے کردار ادا کریں دو روزہ تربیتی ورکشاپ کے شرکاء میں سرٹیفکٹ تقسیم بھی کردیا گیا ۔ ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت راجہ مظفر ولی نے قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے اعلی حکام کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے غذر کے زمینداروں کو سیب کی پیداوار اور قدرمیں اضافے کو یقینی بنانے کے لیے ایک بہترین موقع فراہم کردیا ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button