خبریں

محرم الحرام کے دوران بلتستان ڈویژن کے چاروں اضلاع میں سیکیورٹی سخت رکھی جائے، میجر جنرل ثاقب ملک

سکردو(پ ر )محرم الحرام میں سیکورٹی نظام کو اولیت حاصل ہونی چائیے اور بلتستان کے تمام اہم داخلی اور خارجی راستوں پر سیکورٹی انتظام کومزید بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔ غیر مقامی افراد کی چیکنگ غیر معمولی طریقے سے انجام دی جائے ۔ علاقے میں محرم الحرام میں تمام مکاتب فکر کے درمیان بہتر ہم آہنگی اور سیول سوسائٹی اور عمایدین سے بہتر روابط پیدا کرنے سے علاقے میں پرامن ماحول کے قیام میں مدد ملتی ہے علاقے کے عمائدین اور سیول سوسائٹی نے جس طریقے بھرپور تعاون کرنے کی جو مشال قائم کی ہے قابل ستائش ہے اور اس قسم کے اقدامات میں مزید بہتر ی پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔

 ان خیالات کا اظہار فورس کمانڈر ایف سی این اے میجر جنرل ثاقب محمود ملک نے سکردو میں محرم الحرام کے دوران سیکورٹی انتظامات سے متعلق دی گئی بریفنگ کے دوران کیا۔

انہوں نے بلتستان کے چاروں اضلاع میں محرم الحرام کے حوالے سے کیے گئے انتظامات کا جائزہ لیا اور کہا کہ سیکورٹی نظام کے بہتری سے ہی تمام معمالات میں بہتری پیدا ہوتی ہے۔ مجالس اور جلوس کی موثر سیکورٹی سب سے اہم ہے اور قانون نافذ کرنے والے ادارے بھرپور انداز میں سیکورٹی کی فراہمی کو یعقنی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک دشمن عناصرکی کوشیش ہوتی ہے کہ علاقے کے پرامن ماحول کو خراب کریں لیکن علاقے کے عوام اور پاک فوج دشمن کے ان مذموم عزائم کو خاک میں ملائینگے ۔ اور دشمن کی ہر چال کو ناکام بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج دشمن کے عزائم سے پوری طرح اگاہ ہے اور دشمن کا پیچھا کرتی رہے گی انہوں نے کہا کہ علاقے میں جاری حکومتی ترقیاتی کاموں کو جاری رکھا جائے گا اور ان منصوبوں کے علاوہ ملک میں ترقی کا سب سے بڑا منصوبہ سی پیک کی بھرپور نگرانی کی جائے گی اور علاقے کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ہر ممکن طریقے سے بھرپور اقدامات کیے جائینگے ۔ تاکہ ان ترقیاتی منصوبوں کے ثمرات عوام الناس کو ملتے رہیں۔ قومی اور علاقائی سطح پر خطرات پید ا کرنے والے شرپسندانہ سرگرمیوں کی سرکوبی کے لیے پاک فوج عوام کے بھرپور تعاون سے بھر پور انداز میں کام کررہی ہے ۔ انہوں نے علاقے کے عمائدین اور تمام مکاتب فکر کے لوگوں کے ساتھ بہترین کوراڈینشن پر بلتستان اور بلتستان کے تمام اضلاع کی انتظامیہ اور پولیس کی کارکردگی کو سراہا ۔اس سے قبل کمشنر بلتستان عاصم ایوب نے بلتستان کے چاروں اضلاع میں کیے گئے سیکورٹی انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دی اور کہا کہ بلتستان میں تمام ضلعی انتظامیہ نے اپنے اپنے اضلاع میں تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کے ساتھ مشاورتی اجلاسوں کا بھی تذکرہ کیا ۔انہوں نے ملٹی میڈیا کے زرئیعے بلتستان کے مختلف اضلاع میں عشرہ محرم میں منعقد ہونے والی مجالس اور جلوس کے بارے میں تفیصلات بیان کیااور جلوس کے اہم راستوں اور ان مقامات پر سیکورٹی انتظامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ بریفنگ میں کمانڈر ۶۲ بریگیڈ بریگیڈئر اظہر منیر کاہوں، ڈی آئی جی پولیس بلتستان فرمان علی ، ڈی سی سکردو ڈاکڑ فہد ممتاز کے علاوہ ایس ایس پی سکردو راجہ مرزہ حسن بھی موجود تھے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button