تعلیم

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے زیرِ اہتمام چلاس میں بی ایڈ ورکشاپ منعقد

چلاس(بیوروچیف)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے زیر اہتمام بی ایڈ ورکشاپ کی اختتامی تقریب ہائی سکول چلاس میں منعقد ہوئی۔تقریب کے مہمان خصوصی ریجنل ڈائریکٹر دلدار حسین تھے۔اور صدر محفل پرنسپل انٹر کالج چھلت نگر میر عالم تھے۔جبکہ تقریب میں اے ڈی آئی افضل ،جنرل سیکرٹری ٹیچرز ز ایسوسی ایشن جی بی محمد ایوب بھی شریک ہوئے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ریجنل ڈائریکٹر اے آئی او یو دلدار حسین نے کہا کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی دنیا کی دوسری اور ایشیاء کی پہلی فاصلاتی یونیورسٹی ہے۔جو چادر اور چار دیواری کے تقدس کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے گھر کی دہلیز پر تعلیم کی شمع رشن کرنے میں مگن ہے۔گلگت بلتستان میں بھی اے آئی او یو واحد تعلیمی ادارہ ہے جو غیر رسمی تعلیم کی سہولت مہیا کر رہی ہے۔انہوں نے یقین دہانی کروائی کہ بی ایڈ ،ایم ایڈ اور ایم اے ایجوکیشن کے ورکشاپس بھی چلاس میں منعقد کروائے جائیں گے۔پرنسپل چھلت نگر انٹر کالج میر عالم نے کہا کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی تعلیم سب کے لئے والے فارمولے پر کاربند ہو کر ہر فرد کو گھر میں ہی تعلیم فراہم کر رہی ہے۔مختلف مضامین میں ورکشاپس کے انعقاد کے ذریعے مختلف مکاتب فکر میں باہمی ہم آہنگی پیدا کرنے میں بھی اہم کردار ہے۔جنرل سیکرٹری ٹیچرز ز ایسوسی ایشن جی بی محمد ایوب نے اپنے خطاب میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی جہالت کے خاتمے کے لئے اقدامات کو سراہا۔اور ورکشاپس کے اعقدا پر زور دیا۔ریجنل کوارڈینیٹر فضل الرحمان نے اختتامی تقریب میں شرکت پر مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button