اشکومن(کریم رانجھا) ؔ پیپلز پارٹی اشکومن کی جانب سے جاری بیان ذاتی مفاد حاصل کرنے کی کوشش ہے،سنٹرل ایشیاء انسٹیٹیوٹ کے زیر نگرانی چلنے والے کالج اور سکولز کی کارکردگی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں،پارٹی کی آڑ لے کر ایک شخص ادارے کو بدنام کرنے کی سازش کررہا ہے،بورڈ آف ڈائریکٹرز سنٹرل ایشیاء انسٹی ٹیوٹ ایمت اشکومن کے دستخطوں سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سنٹرل ایشیاء انسٹیٹیوٹ اس وقت بالائی اشکومن میں ایک ڈگری کالج کے علاوہ کئی سکولز چلارہی ہے جس میں علاقے کے سینکڑوں بچے اور بچیاں زیر تعلیم ہے اس کے علاوہ ادارہ نادار بچوں کو سکالر شپ بھی فراہم کرتا ہے،ادارے کی خدمات کا سلسلہ 2010سے جاری ہے جو کسی رنگ،نسل اور فرقے سے بالاتر ہوکر علاقے میں علم کی روشنی پھیلانے میں مصروف ہے لیکن گزشتہ دنوں ایک شخص جو کہ خود کو ایک پارٹی کاسینئر نائب صدر ظاہر کرتا ہے، مقامی اخبارات میں من گھڑت بیانات کے ذریعے ادارے کی کردارکشی کرنے میں مصروف ہے جس کا واحد مقصد ذاتی مفاد حاصل کرنا ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ سنٹرل ایشیاء انسٹیٹیوٹ گلگت بلتستان کے انتہائی دور دراز کے مقامات میں تعلیم کے فروغ کے لئے کام کررہی ہے اور ایمت سمیت ملحقہ علاقوں میں کالج کے علاوہ سات کے قریب سکولز چلا رہی ہے اور دیگر کمیونٹی بیسڈ سکولوں میں تربیت یافتہ عملے سمیت تدریسی مواد بھی فراہم کررہا ہے۔علاقے کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے شمس آباد اور دوار داس جیسے دور افتادہ اور کٹے ہوئے مقامات میں بچوں کے لئے پرائمری سکول قائم کئے گئے ہیں جس سے مقامی آبادی بھر پور استفادہ کررہی ہے۔ادارہ پسماندہ علاقوں میں آئندہ بھی اپنی خدمات جاری رکھے گا۔
Like this:
Like Loading...
Related
آپ کی رائے
comments
Back to top button