اموات

گنش کلاں سے تعلق رکھنے والے بزرگ علی مدد 105 سال زندگی گزارنے کے بعد وفات پاگئے

ہنزہ (ذوالفقار بیگ ) گنش کلاں سے تعلق رکھنے والے طویل العمر شخصیت علی مدد مغل ولد دولت شاہ قضائے الہی سے جمعہ کے روز انتقال کر گئے ۔ مرحوم کی عمر 105سال تھی مرحوم علی مدد مختصر علالت کے بعد انتقال کرگئے ۔مرحوم کے پسماند گان میں بیوہ اور دو بیٹے ہیں واضع رہے کہ مرحوم گلگت بلتستان فٹ بال یسوسی ایشن کے صدر جہانگر حسین اور مشہور و معروف صحافی و کالم نگار عالمگیر حسین کے حقیقی ماموں تھے مرحوم کو بعداز نماز جمعہ قبیلہ گنش کے آبائی قبر ستان دونگداس میں سپرد خاک کیاگیا۔اس موقعے پر لواحقین عزیزواقارب کے علاؤہ گنش و مرتضیٰ آباد سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی بڑی تعداد مرحوم کی آخری رسومات میں شریک ہوئے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button