خبریں

قتل گاہ شریف سے مارٹر گولے ملنا اور بھٹو بازار میں دھماکہ معمولی واقعات نہیں ہیں، شیخ زاہد حسین

سکردو ( ) مرکزتبلیغات اسلامی بلتستان کے بانی وچیئر مین علامہ شیخ زاہدحسین زاہدی نے کہاہے کہ قتل گاہ شریف کے پاس سے مارٹر گولے ملنے اور بھٹو بازار میں ہونے والے دھماکہ کوئی معمولی واقع نہیں ہے بلتستان کی پر امن خطے میں اس نوعیت کا اولین واقعہ ہے مارٹر گولے اور کباڑ مارکیٹ میں ہونے والے دھماکے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کرائی جائے جب تک دونوں واقعات کی شفاف تحقیقات نہیں ہو گی ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے تحقیقات نہ کی گئی تو ہم بڑا احتجاج کریں گے انتظامیہ کو ہمارے بڑے احتجاج کا سامنا کرنا پڑے گا میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سکردو میں یوم عاشوراور 12محرم الحرام کو پیش آنے والے واقعات کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کرنا ہوگی کیونکہ دونوں واقعات انتہائی افسوسناک ہیں ان واقعات کی تحقیقات نہ کی گئی تو عوام تشویش میں مبتلا ہو ں گے انہوں نے کہاکہ محرم الحرام کی مجالس کے دوران سکیورٹی نہ ہونے کے برابر تھی جس کی وجہ سے لوگ عدم تحفظ کا شکار ہو گئے ہیں ہم نے کئی بار انتظامیہ اورپولیس کے ذمہ داران سے مطالبہ کیا تھا کہ گلگت میں تعینات بلتستان کے پولیس جوانوں کو سکردو میں واپس لایا جائے لیکن انتظامیہ اور محکمہ پولیس کے اعلیٰ حکام ہماری باتوں کو سنی ا ن سنی کر رہے ہیں بلتستان کے عوامی کی سکیورٹی کیلئے پولیس اور انتظامیہ بھرپور کردارا دا کریں ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button