معیشت

سونیری بینک کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر نے ہاشوان ڈرائی فروٹس فیکٹری کا دورہ کیا

گلگت( سٹاف رپورٹر) سی ای او ، چیئرمین سونیری بنک پاکستان آفتاب احمد منظور اور دیگر سٹاف نے رحیم آباد میں ہاشوان ڈرائی فروٹس فیکٹری کا دورہ کیا۔ دورے کے موقع پر رکن کونسل ارمان شاہ نے مہماں کا استقبال کیا اور فیکٹری کی بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ رکن کونسل ارمان شاہ نے کہا کہ گلگت بلتستان میں کسانوں کو معلومات کی کمی کے باعث وہ اپنے زمینوں اور درختوں سے فائدہ حاصل نہیں کر سکتے ہیں۔ ان کسانوں کی رہنمائی کے لئے ہاشوان ٹریڈ انڈسٹری اپنی خدمات دے رہا ہے۔ تاکہ خطے کے کسانوں کو فائدہ ہونے کے ساتھ گلگت بلتستان میں مرد وخواتین کو بھی روزگار ملے سکے۔ اس موقع پر چیئرمین سوئنیری بنک پاکستان نے ہاشوان ٹریڈز کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان بہت زرخیز خطہ ہے ۔ اس زرخیزی سے گلگت بلتستان کی تقدیر بدل سکتی ہے۔ گلگت بلتستان میں زراعت کی ترقی میں ہاشوان ٹریڈز کی خدمات قابل ستائش ہے۔ اُنہوں نے ہاشوان ٹریڈز کے ساتھ مکمل تعاون کا حق بھی دلایا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button