جرائم

استور میں چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں سے دکاندار اور عوام پریشان

استور (عبد الوہاب ربانی ناصر ) استور گزاشتہ ایک مہنے کے اندر استور بازار میں چوروں نصف درجن دوکانوں کو لوٹا ہے دوکانوں سے لاکھوں روپے نقدی اور لاکھوں مالیت کا دیگر قیمتی سامان چوری کیا ہے عیدگاہ بازار کمیٹی کے جنرل سیکرٹری عبدالسلام حیدری نے صحافیوں کو بتایا کہ گزاشتہ ایک ماہ کے اندر چوروں نے استور بازار میں مختلف دوکانوں کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے کی نقدی اور دیگر سامان چوری کیا ہے چوری کی ورداتوں میں آیے روز اضافعہ ہوتا جارہا ہے اتنے سارے دوکانوں سے چوری کی جاچکی ہے اور دو دن  قبل استور عیدگاہ میں واقعہ شاہ بیکرز کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے مالیت کا سامان چوری کیا ہے مگر اب تک استور پولیس نے ایک بھی ملزم کو گرفتار نہیں کیا ہے جو کہ انتہای قابل تشوش بات ہے ہماری اپیل ہے استور کی ضلعی انتظامیہ اور ایس ایس پی سے کہ وہ واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوے ملزمان کو گرفتار کرکے ان کی لوٹی ہوی رقم اور قیمتی سامان واپس کرایا جاے

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button