سیاست

گوپس یاسین کو الگ ضلع بنایا جائے، اور غذر کی نشستوں کی تعداد بڑھا کر چھ کر دی جائے، قاری غلام اکبر

غذر(بیورو رپورٹ) سابق امیدوار قانون ساز اسمبلی و مشہو ر سماجی کارکن قاری غلام اکبر نے کہا ہے کہ غذر کی آبادی دو لاکھ تک پہنچ گئی ہے مگر عوام کا دیرنیہ مطالبہ ہے کہ گوپس یاسین کو الگ ضلع بنایا جائے حالانکہ ان دونوں علاقوں کی آبادی ایک لاکھ کے قریب ہے مگر تاحال اس علاقے کو ضلع نہ بنانے کی وجہ یہاں کے عوام سخت مایوس ہے حالانکہ گلگت بلتستان کے بعض علاقوں کی آبادی پچاس ہزار تھی ان کو بھی ڈسٹرکٹ کا درجہ دیا گیا ہے اس کے علاوہ ضلع کی آبادی کومدنظر رکھتے ہوئے صوبائی اسمبلی میں نشتوں کی تعداد تین سے بڑھاکر چھ کی جائے۔تاکہ یہاں کے عوام کے مسائل منتخب نمائندے حل کرسکے انھوں نے کہا کہ وزیر اعلی گلگت بلتستان کے دورہ کے دوران غذر کے اہم منصوبوں کی منظوری کے اعلان بھی متوقع ہیں جن میں گلگت گاہکوچ پکی سڑک کی تعمیر پھنڈر سے شندور تک مٹیلنگ روڈ اور یاسین کو سب ڈوثرن کا درجہ دینا شامل ہیں چونکہ غذر کے عوام توقع رکھتے ہیں کہ وزیر اعلی گلگت بلتستان کا یہ دورہ سے یہ علاقہ ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا انھوں نے کہا کہ غذر کے بالائی علاقوں میں 2010کے سیلاب نے تباہی مچا دی اس زلزلے نے بھی تباہی مچا دی جن کے متاثرین تاحال مالی امداد کے منتظر ہیں ہمارا مطالبہ ہے کہ متاثرین کی فوری طور پر مالی مدد کی جائے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button