سیاست

حکومت اپنی عیاشیوں کے لئے غریب عوام پر ٹیکس عائد کر رہی ہے، پی ٹی آئی دیامر

چلاس(بیوروچیف) جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی دیامر طاہر ایڈوکیٹ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ حکومت اپنی عیاشیوں کے لئے غریب عوام پر ٹیکس عائد کر رہی ہے جو کہ سراسر ظلم اور نا انصافی ہے۔گلگت بلتستان کی آئینی حیثیت کا تعین نہ ہونے تک کسی قسم کا کوئی ٹیکس عائد نہ کیا جائے۔ٹیکس لینے کا حق تبھی ہو گا جب ملک کے دیگر صوبوں کے برابر حقوق اور سہولیات فراہم کئے جائیں۔تحریک انصاف شروع دن سے گلگت بلتستان کی غریب عوام پر ٹیکس کی سخت مخالفت کرتی آئی ہے۔ٹیکس کا فیصلہ فوری واپس نہیں لیا گیا تو عوام کو سڑکوں پر لائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ حکمران طبقے کی جانب سے ٹیکس لاگو کرنا محض اپنی عیاشیوں کو بڑھانا ہے۔جو گلگت بلتستان کے کسی بھی ذی شعور فردکو ہر صورت قبول نہیں ہے۔۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button
%d bloggers like this: