تعلیم

کھرمنگ : ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن حاجی محمد نذیر شگری کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد

کھرمنگ (سرور حسین سکندر سے) سابق ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن کھرمنگ حاجی محمد نذیر شگری کی اعزاز میں ایک الوداعی تقریب مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی جس میں ڈائریکٹر ایجوکیشن بلتستان ریجن حاجی بابر خان ، ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن کھرمنگ غلام محمد حیدری ، جی ایم ناصری ، غلام محمد حامدی ، ڈی ڈی اوز کھرمنگ ، اے ای اوز اور اساتذہ اور اسٹاف کی بڑی تعداد نے شرکت کیں ، تقریب میں نذیر شگری کی بطور ڈی ڈی کھرمنگ خدمات کو شرکاء نے سراہا اس موقع پر خطاب میں ڈپٹی ڈائریکٹر کھرمنگ غلام محمد حیدری نے کہا کہ نذیر شگری کی کھرمنگ میں تعلیمی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا انہوں نے اپنے خدمات کے دور میں کئی تعلیمی انقلاب لایا جس کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جائے گا اور ان کی مشن کو آگے بڑھانے کی کوشش کرینگے انہوں نے کہا کہ کھرمنگ میں بہتر تعلیمی معیار کے لئے تمام اسٹاف اور اساتذہ کے ساتھ ورک ٹیم میں کام کرینگے کسی کی معمولی سی کوتاہی برداشت نہیں کرینگے اساتذہ کی بڑٖی تعداد سکولوں میں جلدی چھٹی کرکے سکردو کا رخ کرتے ہیں اور سکردو علمدار چوک پر ٹہلٹے ہوئے نظر آتے ہیں جس کی روک تھام کے لئے کھرمنگ انٹری چیک پوسٹ پرایک کلرک کو رکھاجائے گاجو کہ ہرآنے اورجانے والے اساتذہ کی انٹری کرینگے اور سٹیشن لیو کے بغیر ضلع چھوڑنے والے اساتذہ کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی کھرمنگ میں کوالٹی ایجوکیشن کی بحالی کے لئے ہر ممکن حکمت عملی مرتب کرکے عملی کام کرینگے ۔ تقریب سے خطاب میں سابق ڈپٹی ڈائریکٹر نذیر شگری نے کہا کہ نوزائیدہ ضلع میں کام کرنا کسی چلینج سے کام نہیں تھا اس کے باوجود ضلع میں تعلیم کی ترقی کے لئے دن رات محنت کی اور تمام اسٹاف نے بھر پور ساتھ دیا اور کھرمنگ کی عوام نے بھی بڑی عزت دی جسے ہمیشہ یاد رکھیں گے انہوں نے اپنی تقریر میں کھرمنگ کے تمام اساتذہ اور پی ٹی اے چیئرمینوں کا بھر پور تعاون پر شکریہ اد ا کیا آخر میں ڈائریکٹر ایجوکیشن حاجی بابر خان نے کہا کہ سکولوں میں تعلیمی معیار کو بڑھانے کے لئے بھر پور اقدامات کرینگے جس کے لئے تمام ڈی ڈی ایزکی تعاون ضروری ہے تمام اساتذہ کو چاہیے کہ اپنی ڈیوٹی کو فرض سمجھ کر نبھائے یہ ایک عظیم پیشہ ہے ہمیں اس عظیم پیشے سے منسلک کرنے پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کی کوشش کرنی چاہئے تاکہ ہمارے بچوں کا مستقبل روشن ہوسکے بلتستان میںآبادی کی تناسب سے سب سے زیادہ اساتذہ ضلع کھرمنگ میں ہوتے ہیں لیکن صوبائی سطح پر ہونے والے سلام ٹیچر ڈے پر ایک بھی طلبا ء یا طالبہ ایوارڈ کا اہل نہیں ٹھہرا جو کہ لمحہ فکریہ ہے اب کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کرینگے پوری توجہ اب سالانہ امتحانات کی نتائج پر ہونی چاہئے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button