اہم ترین

سکردو : آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد، وزیر اعظم کے دورہ سکردو سے متعلق مشاورت

سکردو ( رجب علی قمر ) سینئر صوبائی وزیر گلگت بلتستان حاجی اکبر تابان کے زیر صدارت سکردو میں آل پارٹیز کانفرنس منعقد ہوئی جس میں گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے سپیکر حاجی فدا محمد ناشاد ،میجر ر امین ،عمران ندیم ،کاچو امتیاز حیدر خان ،گلگت بلتستان کونسل قائمہ کمیٹی کے چئیرمین اشرف صدا ،رکن کونسل وزیر اخلاق حسین ،سلطان علی خان ،سید عباس رضوی ،انجمن تاجران سکردو کے صدر اطہر غلام ،انجمن امامیہ کے جنرل سیکرٹری محمد حسن حسرت ،آل پاکستان مسلم لیگ کے چیف آرگنائزر حاجی منظور یولتر اور پی پی پی کے غلام شہزا د آغا کے علاوہ سول سوسائٹی کے ارکان نے شرکت کیں۔

اجلاس میں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے چند روز بعد مجوزہ دورہ سکردو سے متعلق معاملات پر غور کیا گیا۔ شرکاء اجلاس نے متفقہ طور پر بلتستان یونیورسٹی کی منظوری ،سکردو میں دو نئے اضلاع کا قیام ،بجٹ میں اضافے اور جگلوٹ سکردو روڈ کی منظوری پر وزیر اعظم اور حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا گیا جس کی روشنی میں تمام جماعتوں کے عہدیداران کارکن اور عوام مل کر وزیر اعظم کا استقبال کریں گے اور وزیر اعظم کے سکردو میں ہونے والے جلسے میں سب بھر پور انداز میں شرکت کریں گے ارکان گلگت بلتستان کے اس یقین دہانی پر کہ ٹیکس کے معاملے کو کونسل کے اجلاس میں وزیر اعظم کے سامنے بھر پور انداز میں اُٹھا یا جائے گا انجمن تاجران نے ٹیکس کے خلاف اپنے احتجاج کو وزیر اعظم کے دورہ سکردو تک ملتوی کرنے کا اعلان کیا

کانفرنس میں شرکاء نے وزیر اعظم کے سامنے پیش کئے جانے والے مطالبات کو حتمی شکل دینے کے لئے اپنی اپنی تجاویز سے آگاہ کیا اور ترجیحی بنیادوں پر گلگت بلتستان کو ملک کو پانچواں آئینی صوبہ بنانے اور گلگت بلتستان میں ٹیکسز کے نفاذ کو آئینی حقوق دینے کے ساتھ مشروط کرنے اور سکردو گلگت روڈ کھولنے روڈ جیسے مطالبات کو وزیر اعظم کے سامنے پیش کرنے پر اتفاق کیا گیا ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button